فضائی آلودگی اور دیگر عوامل کی وجہ سے روزانہ 70افراد فالج میں مبتلا ہو رہے ہیں‘ طبی ماہرین

بیماری کی وجوہات میں ذہنی دباؤ، کھانے پینے میں لاپرواہی، بلند فشار خون، تمباکو نوشی، امراض قلب اور ذیابیطس وغیرہ شامل

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے پاکستان میں فالج کے مرض میں تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح کو خطرے کی گھنٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ طب سے وابستہ افراد کو اس بیماری کی علامات ، بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی کیلئے مہم چلانا ہو گی کیونکہ دنیا بھر سالانہ میں10لاکھ افراد الکوحل کے استعمال اور نشہ آور اشیاء کے باعث فالج کا شکار ہو جاتے ہیں جن سے اجتناب برتنا ضروری ہے جبکہ نیورو ریڈیالوجست جنرل ہسپتال ڈاکٹر عمیر رشید چوہدری و دیگر طبی ماہرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہتر نگہداشت اور مریض کے لئے اہل خانہ کی جانب سے خصوصی توجہ اور حوصلہ افزائی فالج کے مرض میں مریض کی جلد صحت یابی کے لئے نمایاں کردار ادا کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فالج کا حملہ اُس وقت شدید ہوتا ہے جب دماغ کو خون پہنچانے والی کسی کوئی شریان بلاک ہو جائے یا پھٹ جائے ۔ایسی صورتحال میں فالج موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ ڈاکٹر عمیر رشید نے انکشاف کیا کہ فضائی آلودگی اور دیگر عوامل کی وجہ سے روزانہ 70افراد فالج میں مبتلا ہو رہے ہیں بالخصوص نوجوان نسل اور خواتین میں مرض کی شرح بلند ہے ،متحرک زندگی گزار کر فالج کے امکانات کم کریں۔

اس موقع پر ڈاکٹر ہاشم ،پروفیسر آصف بشیر ،پروفیسر انور چوہدری، ڈاکٹر طارق میاں ، ڈاکٹر صائمہ ، ڈاکٹر سہیل اختر، ڈاکٹر حسنین ہاشم اور ڈاکٹر حسیب منظور و دیگر بھی موجود تھے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ فالج کی بیماری دنیا بھر میں معذوری کی سب سے بڑی وجہ تسلیم کی جاتی ہے جس کی وجوہات میں ذہنی دباؤ، کھانے پینے میں لاپرواہی، بلند فشار خون، تمباکو نوشی، امراض قلب اور ذیابیطس وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاج میں جتنی تاخیر ہو گی اتنا ہی بولنے میں مشکلات ، یاداشت سے محرومی اور رویے میں تبدیلیوں جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ جائے گا جبکہ معاشی و سماجی مسائل ، طبقاتی کشمکش ، لوگوں میں ڈپریشن ،احساس محرومی اور دیگر نفسیاتی عوامل فالج میں اضافے کا باعث ہیں جس کے نتیجے میں برین ہیمرج کے کیسز عام ہو گئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اب فالج قابل علاج مرض ہے ، ادویات بھی باآسانی دستیاب ہیں اور اس بیماری سے متاثرہ افراد جلد سے جلد صحت یاب ہو جاتے ہیں ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ بر وقت تشخیص اور مناسب علاج کو یقینی بنایا جائے۔ طبی ماہرین نے سادہ غذا،پھل اور سبزیوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ فاسٹ فوڈ سے اجتناب برتنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر شہزاد کریم، ڈاکٹر علی رزاق سمیت نوجوان ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی