برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے اسلام آباد میں روبوٹ آپریٹڈ کووڈ - 19 ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کر دیا

ملک میں کوورنا وائرس کی تشخیصی صلاحیت بڑھانے اور اس مرض کے خلاف موثر انداز میں لڑنے کے لئے فیوچر ٹرسٹ نے اوپن سیل ٹیکنالوجی کےاشتراک سے فیوچر لیبس کا آغا ز کر دیا ہے

جمعہ 13 نومبر 2020 11:49

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے اسلام آباد میں روبوٹ آپریٹڈ کووڈ - 19 ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2020ء) ملک میں کوورنا وائرس کی تشخیصی صلاحیت بڑھانے اور اس مرض کے خلاف موثر انداز میں لڑنے کے لئے فیوچر ٹرسٹ نے اوپن سیل ٹیکنالوجی کےاشتراک سے فیوچر لیبس کا آغا ز کر دیا ہے ۔ فیوچر لیبس نے ایک انتہائی جدید روبوٹک موبائل کوویڈ ۔19 لیبارٹری کا آغاز کیا ہے ۔ اوپنسیل کے تحت برطانیہ میں تعمیر کردہ یہ لیبارٹری بائیو سیفٹی لیول 2 پلس(بی ایس ایل2 +) سہولت ہے جو آئی ایس او 15189 معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے۔

یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ لیب کوویڈ -19آر ٹی -کیو پی سی آر ٹیسٹنگ کرنے کے تمام معیارات کو پورا کرتی ہے ۔ 5لیکویڈ ہینڈلنگ روبوٹ کے استعمال کی وجہ سے اس لیب میں تمام شفٹوں کو چلانے کے لئے عملے کے صرف 6 افراد کی ضرورت پڑتی ہے ۔

(جاری ہے)

لیب ہر دن 2000 سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے پراجیکٹ پر خوشی کا اظہار کیا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے سفیر علی جہانگیر صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مختلف وجوہات پر روشنی ڈالی کہ انہیں کیوں لگتا ہے کہ فیوچر لیبس خوش آئند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لیب برطانیہ اور پاکستان کے متحرک تعلقات کی ایک مثال ہے جو لوگوں کے درمیان تعمیر ہوا ہے اور مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں بھی اس میں شامل رہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو فخر ہے کہ وہ کویڈ 19 کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی سطح پر ایک ویکسین بنانے اور اس کی تقسیم کے لئے صف اول میں ہے ۔

اس کے ساتھ پاکستان کو یو کے ایڈ کے ذریعے کوویڈ ریلیف کے وسیع میدان میں ترقیاتی امداد بھی فراہم کررہا ہے ۔ انہوں نے مذید کہا کہ یہ معاشی نمو اور تجارت کی کہانی ہے اور وہ اس میں مزید تعاون کے ذریعہ معاشی ترقی اور برآمد کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ میں اس منصوبے کی حمایت کرنے اور ساتھ شامل ہونے پر عزت مآب ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

برطانیہ اور پاکستان میں اداروں کے مابین یہ شراکت نہ صرف اس وجہ سے ہمارے لئے اہمیت کی حامل ہے کہ دونوں ممالک بہت قریب ہیں بلکہ اس وجہ سے کہ یہ علوم سائنس میں شراکت کی نمائندگی کرتا ہے جو اس وقت دنیا کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائف سائنسز میں برطانیہ کی برتری اور قیادت کو تسلیم کرتے ہوئے ہم مستقبل قریب میں اس طرح کی مزید شراکت کے منتظر ہیں۔

اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے فیوچر لیبس کی مالیکیولر بائیولوجی کے سربراہ ڈاکٹر عظیم بٹ نے کہا کہ کوڈ ۔19 سے لڑنے کے لئے سائنس میں جدت پر جے ایس بینک اور فیوچر ٹرسٹ جیسی کارپوریٹ تنظیموں کو کام کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ فیوچر ٹرسٹ ایک غیر منافع بخش مخیر ادارہ ہے جو جے ایس گروپ کے ذریعہ قائم کیا گیا ہے جو غربت کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو دور کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی