ٹائپ ڈی ہسپتال ٹل میں ڈی ایچ او ڈاکٹر ثنا ؤ اللہ بنگش نے زنانہ گائنی وارڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

ہفتہ 14 نومبر 2020 15:25

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2020ء) ٹائپ ڈی ہسپتال ٹل میں ڈی ایچ او ڈاکٹر ثنا ؤ اللہ بنگش نے زنانہ گائنی وارڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرٹینڈنٹ ٹائپ ڈی ہسپتال ٹل ڈاکٹر عبدالرحمن، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ثواب گل اور ایم ڈی ایم کے فیلڈ کو آر ڈینیٹر سعید گل بھی موجود تھے۔دریں اثناء ڈی ایچ او ڈاکٹر ثناء اللہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زنانہ گائنی وارڈ کے فعال ہونے سے اب نہ صرف مقامی اور غیر مقامی حاملہ خواتین اور زچگی کے مریضوں کو بہترین سہولیات ملیں گی بلکہ عوامی شکایات کا آزالہ بھی ہوگا کیونکہ اس سے قبل زنانہ گائنی وارڈ نہ ہونے کی وجہ سے کچھ مریض یا تو زنانہ انتظار گاہ میں قیام کرتے یا واپس گھروں کو لوٹ جاتے نتیجتاً مریض کے لواحقین کی طرف سے وقتاً فوقتاً شکایات آتی رہتی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بچے کی پیدائش ماں اور اس کے بچے کے لئے بڑااہم وقت ہوتا ہے۔ ہر حاملہ خاتون کو بچے کی پیدائش کے دوران مدد کے لئے کسی ماہر، جیسا کہ ڈاکٹر، نرس ایل ایچ وی یا مڈوائف کی موجودگی ضروری ہے، اور اگر کوئی پیچیدگی پیدا ہو تو اسے لازمی طور پر بروقت خصوصی دیکھ بھال تک رسائی بھی درکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب بچے کی پیدائش صحت کی سہولتوں سے اچھی طرح آراستہ کسی مرکز صحت یا اسپتال میں کسی ایسی ماہر ڈاکٹر، نرس (LHVs) یا مڈ وائف کی نگرانی میں ہو جو پیدائش کے فوری بعد 24 گھنٹے تک ماں اور بچے کو بھی باقاعدہ چیک کر سکے، تو ماں یا بچے کو بیماری یا موت سے بچانے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہسپتالBEmONC Center میں عوام کیلئے ایک بیش بہا تحفہ ہے جس سے نہ صرف تحصیل ٹل کی عوام بلکہ کرم، وزیرستان اور اورکزئی کے اضلاع کے لوگ بھی مستفید ہورہے ہیں اور اسکے دور رس نتائج آنے والے وقتوں میں مزید واضح نظر آئیں گے۔ انہوں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹائپ ڈی ہسپتال ٹل کا گا ئنی یونٹ (BEmONC Centre) ایم ڈی ایم کے تعاون سے 7/24 فعال رہتا ہے جس میں چھ (06) لیڈی ڈاکٹرز، 6 ٹیکنیکل اسٹاف (نرسز/ ایل ایچ ویز)، 7 میڈ وائوز، حاملہ خواتین اور زچگی کے مریضوں کو بلا تعطل خدمات فراہم کررہے ہیں۔

گائنی وارڈ کے قیام سے مذکورہ اسٹاف کی صلاحیت اور قابلیت میں مزید نکھار آئے گا۔تقریب کے اختتام پر ڈی ایچ او ڈاکٹر ثناء اللہ نے ایم ڈی ایم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایم ڈی ایم مستقبل میں بھی مزید تعاون کی توقع اظہار کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی