صحت مند رہنے کیلیے صرف 12 منٹ کی سخت جسمانی مشقت بھی کافی ہے، تحقیق

صرف چند منٹ کی سخت جسمانی مشقت بھی گھنٹوں کی ورزش جتنی ہی مفید ہوتی ہے،ماہرین

جمعہ 27 نومبر 2020 13:10

صحت مند رہنے کیلیے صرف 12 منٹ کی سخت جسمانی مشقت بھی کافی ہے، تحقیق
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) جسمانی مشقت بشمول ورزش کے نت نئے فائدے سامنے آتے جارہے ہیں؛ اور اب امریکی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ اگر روزانہ صرف 12 منٹ کی سخت جسمانی مشقت یا ورزش کی جاتی رہے تو بیک وقت کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہوئے صحت مند رہا جاسکتا ہے۔ریسرچ جرنل سرکولیشن کے ایک حالیہ شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی میں 411 ادھیڑ عمر رضاکار شامل کیے گئے تھے جن میں سے ہر ایک سے 12 منٹ تک تیزی سے سائیکل چلوائی گئی اور اس کے فورا بعد ان کے جسموں میں میٹابولائٹس کہلانے والے مادوں کی 588 اقسام کا جائزہ لیا گیا۔

بتاتے چلیں کہ میٹابولائٹس وہ مادے ہوتے ہیں جو خلیوں میں غذائی اجزا کے جذب ہونے (یعنی خلوی ہاضمی)کیلیے ضروری ہوتے ہیں یا پھر اس عمل کے دوران وجود میں آتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں بے ضرر، مفید اور نقصان دہ، ہر طرح کے میٹابولائٹس شامل ہیں۔جسم میں ان ہی میٹابولائٹس کی مقدار دیکھ کر صحت کے بارے میں بخوبی معلوم کیا جاسکتا ہے۔ہارورڈ میڈیکل اسکول کے سائنسدانوں کی قیادت میں مذکورہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ صرف 12 منٹ تک سخت قسم کی ورزش یا جسمانی مشقت کے نتیجے میں صحت کو نقصان پہنچانے والے میٹابولائٹس کی مقدار 80 فیصد تک کم ہوجاتی ہے جن میں ذیابیطس، اعصابی تنا، ہائی بلڈ پریشر، امراضِ قلب اور کینسر تک وجہ بننے والے میٹابولائٹس شامل ہیں۔

تھوڑی دیر کی جسمانی مشقت کے نتیجے میں جگر کی بیماری اور ذیابیطس کے مشترکہ سبب کا درجہ رکھنے والا میٹابولائٹ ڈی ایم جی وی 18 کم ہوگیا جبکہ گلوٹامیٹ قسم کے مضر میٹابولائٹس کی مقدار میں 29 فیصد تک کمی نوٹ کی گئی۔ میٹابولائٹس کی یہ قسم اعصابی تنا، بلڈ پریشر، دل کی بیماریوں اور ذیابیطس تک کی بڑی وجوہ میں شامل کی جاتی ہے۔آسان الفاظ میں اس تحقیق سے حاصل شدہ نتائج کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو ضروری نہیں کہ روزانہ کئی کئی گھنٹے ورزش کی جائے، بلکہ تقریبا ویسے ہی فوائد آپ صرف چند منٹ کی سخت ورزش یا جسمانی مشقت سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی