گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد میں جدید ترین ایلائزہ مشین نصب کردی گئی، مریضوں کو ہیپا ٹائٹس سمیت دیگر پیچیدہ امراض کے ٹیسٹوں کی فوری سہولت میسر آسکے گی

جمعرات 3 دسمبر 2020 15:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2020ء) گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آبادفیصل آباد میں جمعرات کے روز جدید ترین ایلائزہ مشین نصب کردی گئی ہے جس سے مریضوں کو ہیپا ٹائٹس سمیت دیگر پیچیدہ امراض کے ٹیسٹوں کی فوری سہولت میسر آسکے گی۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا نے ٹیسٹنگ مشین کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آبادفیصل آباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی ایم ایس، ڈاکٹرز اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا نے کہا کہ حکومت شہریوں کو گھر کی دہلیز کے قریب ترین ہر قسم کے ٹیسٹوں اور علاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچارہی ہے جس کیلئے ہسپتالوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری سے آراستہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب سمن آباد اور قرب و جوار کے علاقوں کے شہریوں کو دور دراز کے ہسپتالوں یا پرائیویٹ لیبارٹریز پر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ چونکہ ایک بار پھر کورونا پوری شدت سے پھیل رہا ہے لہذا اس ضمن میں کسی غفلت، کوتاہی، لا پرواہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ ان کی اور ان کے پیاروں کی زندگیاں محفوظ رکھی جا سکیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا