ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت جہلم میں 73 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 9 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

کرونا وائرس کے 13 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 47759 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1200 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔آج مزید 24 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 1089 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اج مزید 1 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہیاس وقت کل کرونا وائرس سے 29 اموات ہوئی ہیں۔

Your Thoughts and Comments