پشاور: لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر صحت کا انصاف مہم میں شرکت سے انکار

اتوار 13 اپریل 2014 13:13

پشاور: لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر صحت کا انصاف مہم میں شرکت سے انکار

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر صحت کا انصاف مہم کے تحت بچوں کو پولیو سمیت 9 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بچوں میں پولیو سمیت 9 مہلک بیماریوٓں سے بچاؤ کے لئے جاری ہفتہ وار ’’صحت کا انصاف‘‘ مہم کے تحت پشاور میں گیارہواں جبکہ مردان، چارسدہ اور صوابی میں دوسرا مرحلہ جاری ہے۔

مہم کے تحت 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سمیت 9 دیگر مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے رضاکاروں کی ہزاروں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کی ویکسی نیشن کررہی ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ویکسی نیشن ٹیموں کے ہمراہ پولیس اہلکار بھی موجود ہیں، اس کے علاوہ تمام داخلی اور خارجہ راستوں پر ایف سی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے صحت کا انصاف مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو ہزاروں لیڈی ہیلتھ ورکرز سپریم کورٹ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گی، صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں کی رقم موصول ہوگئی ہے پیر تک لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ادائیگی کردی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی