ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 7 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی

اس وقت جہلم میں 33 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 4 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 7 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 7 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ اس وقت جہلم میں 33 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 4 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کرونا وائرس کے 11 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 87525 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2269 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج مزید 3 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک کل 2168 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت کل کرونا وائرس سے 64 اموات ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 26364 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 788 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 23 اموات ہوئی ہیں۔ جہلم میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔ اب تک 2488 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 23541 پچاس سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

Your Thoughts and Comments