فیصل آباد میں کورونا پازیٹو مریضوں کی شرح 7 فیصد پر آگئی،ترجمان ڈی ایچ اے

منگل 18 مئی 2021 11:50

فیصل آباد میں کورونا پازیٹو مریضوں کی شرح 7 فیصد پر آگئی،ترجمان ڈی ایچ اے
فیصل  آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2021ء) فیصل آباد میں گزشتہ روزکورونا پازیٹو مریضوں کی شرح 7 فیصد پر آگئی جبکہ ایک ہی روز میں 985افراد کے ٹیسٹوں میں سے کوروناکے68نئے پازیٹومریض سامنے آگئے نیزفیصل آباد میں اب تک  کووڈ۔19  سے جاں بحق افراد کی کل تعدا د815اور ایکٹو کیسز کی تعداد 1493 ہو گئی ہے جس کے ساتھ ساتھ الائیڈ ہسپتال میں اس وقت کووڈ۔

19  کے181،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 80اور غلام آباد ہسپتال میں 51 مریض داخل ہیں اسی طرح 782کنفرم مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے ترجمان نے منگل کے روز اے پی پی کو بتایا کہ فیصل آباد کی سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں  گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 985  افرادکے کورونا ٹیسٹ  کئے گئے جن میں سے917افراد کے ٹیسٹ نیگیٹواور 68افراد  کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد میں ابتک کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی کل تعداد815 اور ایکٹو کیسز کی تعداد 1493 ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ابتک  کووڈ۔19   کے 18058مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں ۔ انہوں  نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال میں کووڈ۔19  کے181مریض، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں کووڈ۔19  کے80مریض اورگورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں بھی اس وقت کووڈ۔

19  کے51 مریض داخل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت  کووڈ۔19 کے کنفرم782 مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کووڈ۔19  کے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے تینوں ہسپتالوں میں کل 622 بیڈ مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں 339بیڈزکووڈ۔19  کے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کووڈ۔

19  کے مریضوں کیلئے133 اورگورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں 150بیڈز مخصوص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کورونا  وائرس  کی وباکی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نےوبا کی تیسری لہر کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بیحد احتیاط کا مظاہرہ کریں کیونکہ ان کی معمولی سی غفلت ان کیلئے بعدازاں خدانخواستہ کسی بڑے نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ الائیڈہسپتال میں اس وقت کووڈ۔19  کے مریضوں کیلئے26 سمیت شہر کے ڈی ایچ کیو اور غلام محمد آباد ہسپتال میں کل 47وینٹی لیٹرز مخصوص کئے گئے ہیں جنہیں بوقت ضرورت زیر استعمال لایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ الائیڈ وڈی ایچ کیو اور جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں  کووڈ۔19  کے ممکنہ مریضوں کیلئے آکسیجنڈ بیڈز وادویات دستیاب ہیں لیکن روزانہ کے مریضوں کی شرح میں اضافہ کے پیش نظر احتیاطی تدابیرپر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط