دوران حمل فضائی آلودگی کا سامنا ہونے سے بچوں میں موٹاپے کا خطرہ

ناقص فضائی معیار موٹاپے کی وبا کو بڑھانے کا حصہ ہوسکتا ہے،امریکی تحقیق میں عندیہ

جمعرات 17 جون 2021 12:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) مئی 2021 میں ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ دوران حمل فضائی آلودگی کا سامنا کرنے والی خواتین کے بچوں میں دمہ جیسے تکلیف دہ مرض تشکیل پانے کا خطرہ بہت زیادہ ہوسکتا ہے۔اب انکشاف ہوا ہے کہ فضائی آلودگی کی زیادہ شرح والے علاقوں میں رہنے والی حاملہ خواتین کے بچوں میں موٹاپے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کولوراڈو یونیورسٹی بولڈر کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ فضائی آلودگی کی زیادہ مقدار کا سامنا کرنے والی خواتین کے بچے پیدائش کے ابتدائی مہینوں میں غیرمعمولی تیزی سے نشوونما پاتاے ہیں، جس سے اضافی چربی کے نتیجے میں بعد کی زندگی میں موٹاپے اور اس سے متعلقہ امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق میں پہلی بار عندیہ دیا گیا کہ ناقص فضائی معیار موٹاپے کی وبا کو بڑھانے کا حصہ ہوسکتا ہے۔اس سے قبل تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا تھا کہ تمباکو نوشی کی عادی یا فضائی آلودگی کا بہت زیادہ سامنا کرنے والی حاملہ خواتین میں بچوں کے کم پیدائشی وزن کا خطرہ ہوتا ہے، تاہم زندگی کے پہلے سال میں جسمانی وزن تیزی سے بڑھتا ہے۔بچپن میں جسمانی وزن میں تیزی سے اضافہ بچن یا بلوغت کے آغاز میں ذیابیطس، امراض قلب اور دیگر مسائل کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

نئی تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ دوران حمل یا پیدائش کے فوری بعد کا عرصہ وہ اہم ترین مدت ہے جب منفی اثرات سے بچے کی بعد کی زندگی کے متعدد مسائل کا پروگرام طے پاجاتا ہے۔بچے کی نشوونما پر آلودگی کے اثرات کا معائنہ کرنے کے لیے محققین نے 123 ماں۔ بچوں پر جاری ایک ٹرائل کا جائزہ لیا۔ان میںسے ایک تہائی خواتین کا وزن حمل سے قبل معمول کا تھا، ایک تہائی زیادہ جسمانی وزن جبکہ ایک تہائی موٹاپے کی شکار تھیں۔

بعد ازان محققین نے امریکی ماحولیاتی ایجنسی کے فضائی معیار کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی اور دیکھا کہ ان خواتین کے علاقوں میں یہ شرح کیا تھی۔محققین نے دریافت کیا کہ فضائی آلودگی کی زیادہ شرح کا سامنا کرنے والی خواتین کے بچوں کی جسمانی چربی ابتدائی 6 ماہ بعد کے دورران نمایاں حد تک بڑھ گئی۔کچھ کیسز میں آلودگی کے اثرات لڑکوں اور لڑکیوں پر مختلف نظر آئے۔مثال کے طور پر لڑکیوں کی کمر کے گرد چربی زیادہ اکھٹی ہوئی جبکہ لڑکوں کے قد کی نشوونما سست ہوگئی اور پیٹ اور کمر کے گرد چربی کا زیادہ ذخیرہ ہونے لگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی