کورونا سے متاثرہ شدید بیمار افراد کی جان بچانے کیلیے نیا علاج دریافت

کورونا سے شدید متاثرہ 3 میں سے ایک مریض کی جان نئے طریقہ علاج سے بچ سکتی ہے،ماہرین

جمعرات 17 جون 2021 14:30

کورونا سے متاثرہ شدید بیمار افراد کی جان بچانے کیلیے نیا علاج دریافت
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) ماہرین نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا نیا علاج دریافت کیا ہے جس سے شدید بیمار مریضوں کی جانیں بچانے میں مدد ملے گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا کی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی ری جینرون کے ماہرین نے یہ علاج دریافت کیا جو کہ اگرچہ مہنگا ہے تاہم اس سے کورونا سے شدید بیمار افراد کی جان بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔

مونوکلونل اینٹی باڈی علاج صرف ان افراد پر آزمایا جاسکتا ہے جن کے جسم میں پہلے سے کورونا کے خلاف اینٹی باڈیز موجود نہ ہوں اور اس پر 2 لاکھ روپے سے 4 لاکھ روپے تک کا خرچہ آسکتاہے۔ٹرائلز کے دوران ثابت ہوا ہے کہ اسپتال میں کورونا سے شدید متاثرہ 3 میں سے ایک مریض کی جان نئے طریقہ علاج سے بچ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس طریقہ علاج میں کورونا سے شدید متاثرہ افراد کے جسم میں وائرس کے نتیجے میں ہونے والی سوز ش کو روکنے کے بجائے وائرس کو ختم کرنے کے لیے طاقتور اینٹی باڈیز شامل کی جاتی ہیں ، اینٹی باڈیز کورونا وائرس کو قابو کرکے خلیوں کو متاثر کرنے اور ان کی نقل تیار کرنے سے روکتی ہیں۔

برطانیہ میں 10 ہزار سے زائد مریضوں پر ٹرائل کے دوران اس سے نہ صرف اموات میں کمی میں مدد ملی بلکہ مریضوں کو وینٹی لیٹر پر جانے سے بھی بچایا جاسکا۔اس سے قبل ماہرین نے کورونا کے علاج کے لیے اسٹیرائیڈز اور جوڑوں کے امراض میں استعمال ہونے والی دوا تجویز کرچکے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط