کروناویکسین کورس مکمل کرنے والے غیرملکیوں کو کویت آنے کی اجازت

غیرملکیوں کو شرائط پوری کرنے پر کویت آنے کی اجازت دی جائے گی،ترجمان کویتی حکومت

کروناویکسین کورس مکمل کرنے والے غیرملکیوں کو کویت آنے کی اجازت
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء)کویتی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے غیرملکیوں کے لیے یکم اگست سے سفری پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیرون ملک سفر کرنے والے کویتی شہریوں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کویت کے ترجمان نے کہا کہ غیرملکیوں کو شرائط پوری کرنے پر کویت آنے کی اجازت دی جائے گی۔

Your Thoughts and Comments