بنگلہ دیشی جراثیم ساری دنیا میں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:33

بنگلہ دیشی جراثیم ساری دنیا میں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) بنگلہ دیشی جراثیم ساری دنیا میں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اور بنگلہ دیشی سائنسدانوں نے مشترکہ تحقیق میں خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں 5 سال سے کم عمر بچوں میں ایسے جراثیم سامنے آئے ہیں جن پر اینٹی بائیوٹکس کا بھی کوئی اثر نہیں ہوگا۔ تحقیق میں کہا گیا کہ اگر ان سخت جان جراثیم کو نہ روکا گیا تو یہ ساری دنیا میں پھیل سکتے ہیں۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مختلف ہسپتالوں میں نمونیا کے باعث داخل ہونیوالے ہزاروں بچوں میں سے 108 بچے خطرناک جراثیم کی پانچ اقسام سے متاثر پائے گئے اور ان اقسام کیخلاف کسی بھی طرح کی کوئی اینٹی بائیوٹک دوا اثر نہیں کر رہی تھی جبکہ ان میں سے 31 بچے دوران تحقیق ہی موت کا شکار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ مسئلہ بنگلہ دیش کے کسی ایک شہر یا چند ہسپتالوں کا نہیں بلکہ ایک سنگین عالمی مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کی فوری اور اشد ضرورت ہے۔

اس تحقیق میں نکاسی کی خراب صورتِ حال، آلودہ پانی اور نسخے کے بغیر عام فروخت ہونیوالی اینٹی بایوٹکس کو اس مسئلے کا اہم ترین ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان سخت جان اور خطرناک جراثیموں پر قابو نہ پایا گیا اور معاملات اسی طرح چلتے رہے تو آنیوالے برسوں میں یہ جراثیم ساری دنیا میں بھی پھیل سکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط