کورونا وباء کے دوران ڈاکٹرز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ڈاکٹر روبینہ بشیر

جمعرات 16 ستمبر 2021 16:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس علی شیر جاکھرانی کی جانب سے ایم ایس سروس ہسپتال ڈاکٹر روبینہ بشیر،انچارج ICU/HDU ڈاکٹر شکیل احمد صدیقی،ڈاکٹر شکیلہ شکیل اور دیگرڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو کورونا وباء میں خدمات سر انجام دینے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیااس موقع پر ڈاکٹر روبینہ بشیر نے کہاکہ کورونا وباء کے دوران ڈاکٹرز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوںنے کہاکہ کورونا ایک جان لیوا عالمی وباء ہے جس سے عوام کو خود بھی بچنا چاہئے اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھنے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا چاہئے ڈاکٹر روبینہ بشیر نے کہاکہ عوام میں ویکسینیشن سے متعلق غلط پروپیگینڈے پر کان نہیں دھرنے چاہئے کیونکہ کورونا سے بچنے کے لئے ایس او پیزا وراینٹی کورونا ویکسینشن کرانا ہی واحد حل ہے انہوںنے کہا کہ ویکسینیشن سے متعلق غلط پروپیگینڈے کی وجہ سے ویکسین کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں مگر عوام اب با شعور ہو گئے ہیں اور وہ کسی بھی منفی پروپیگینڈے میں نہیں آئیں گے خطاب کرتے ہوئے انچارج ICU/HDU ڈاکٹر شکیل احمد صدیقی نے کہاکہ حکومت نے پرائیویٹ ہسپتالز اور دیگر سماجی اداروں کے ساتھ ملکراینٹی کورونا ویکسیشن کی مہم شروع کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک لاکھوں افراد کوویکسینیٹ کیا جا چکا ہے اورچند روز میں ویکسینشن کرانے والوں میں مزید اضافہ ہوگا جس سے بہت جلد عوام کو ویکسینٹ کردیا جائے گا انہوںنے کہا کہ پہلے بڑی عمر کے افراد کو ویکسینٹ کیا گیاتھا مگر اب 14سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو ویکسینشن کرانا ضروری ہے جس سے کورونا وباء کو پھیلنے سے روکا جا سکے گااس موقع پرڈی آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس علی شیر جاکھرانی نے کہاکہ ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن ہیروز ہیںجنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیرکورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیا انہوںنے کہاکہ موٹر وے پروہی افراد کر سکیں گے جنہیںکورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک لگائی جا چکی ہے کیونکہ ایک شہر سے دوسرے شہرسفر کرنے والے تمام افراد کے لئے ویکسینشن کرانالازمی ہے تا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے علی شیر جاکھرانی نے کہاکہ اکثر غیر ویکسیشن شدہ افراد کے ایک شہر سے دوسرے شہر جانے پر کورونا وائرس بھی ان کے ساتھ منتقل ہو رہا ہے انہوںنے کہاکہ احتیاط بہت ضروری ہے تا کہ غیر ذمہ دارانہ رویئے کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کو کورونا وباء سے بچایا جا سکے تقریب کے موقع پر فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذانہ پیش کرنے والے ڈاکٹرز،نرسز اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے دعا مغفرت بھی کئی گئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط