ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور اپنے وسائل بروئے کارلاتے ہوئے حفاظتی ٹیکہ جات کی فراہمی جاری رکھیں‘نسیم صادق،

فیلڈ میں کام کرنے والا تمام ٹیکنیکل اورنان ٹیکنیکل سٹاف اپنی روایات کے پیش نظر جذبہ حب الوطنی اور ایمانداری کاثبوت دے، سیکرٹری لائیو سٹاک کی سیلاب کے خدشہ سے دوچاراضلاع میں تمام فیلڈ انچارجز کو مویشیوں کیلئے خشک چارہ ،ونڈا 10کلوگرام کے فیڈ کے تھیلے تیارکرانے کی ہدایت

پیر 11 اگست 2014 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء ) سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق کی زیرصدارت محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کے فلڈپلان 2014کاجائزہ لینے کے لیے میٹنگ کاانعقادہواجس میں ڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل(توسیع)،ڈاکٹررشیداحمدڈائریکٹرویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور،ڈاکٹرخالق شفیع ڈائریکٹراینیمل ڈیز یز رپورٹنگ اینڈسرویلنس و انچارج صوبائی فلڈ سیل ، ڈاکٹراسرارحسین چوہدری ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن وفوکل پرسن میڈیا، ڈاکٹرقربان حسین ڈائریکٹرپلاننگ اینڈاویلیوایشن اورڈاکٹرافتخار علی ڈائریکٹرہیڈکوارٹر نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں مون سون کی بارشوں اورممکنہ سیلاب کے پیش نظر پورے پنجاب میں مویشیوں کوبیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات اورادویات کی فراہمی کاجائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل(توسیع)نے آگاہ کیاکہ محکمہ لائیوسٹاک نے 15جون 2014سے30ستمبر2014تک صوبہ بھرمیں 22.02ملین گائیں، بھینسوں،بھیڑوں اوربکریوں کوحفاظتی ٹیکہ جات لگانے کاہدف مقررکیاہے۔

پنجاب کے تمام اضلاع میں ضرورت کے مطابق گائے،بھینسوں کوگل گھوٹواوربلیک کوارٹر، بھیڑبکریوں کوانٹیروٹاکسیمیا، پلورونمونیااوردیہی مرغیوں کو رانی کھیت کی بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی ترسیل بذریعہ کولڈچین سسٹم شروع کی گئی ہے۔نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک نے ڈائریکٹرجنرل (توسیع)اورڈاکٹرخالق شفیع انچارج صوبائی فلڈ سیل کو ہدایات جاری کیں کہ وہ حفاظتی ٹیکہ جات کی اس مہم کے متعلق کارکردگی کی یومیہ رپورٹ محکمہ کوباقاعدگی سے ارسال کریں اورپنجاب کے تمام اضلاع میں فوکل پرسنز مقرر کریں جو کہ صبح 8:00بجے تارات 8:00بجے تک ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ سیلاب کی صورتحال میں 24گھنٹے کام کریں گے اس دوران صوبائی فلڈ سیل بھی 24گھنٹے کھلارہے گا۔

انہوں نے سیلاب کے خدشہ سے دوچاراضلاع میں تمام فیلڈ انچارجز کو مویشیوں کے لیے خشک چارہ اورونڈافراہم کرنے کے ساتھ ساتھ 10کلوگرام کے فیڈ کے تھیلے تیارکرانے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پرڈاکٹراسرارحسین ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن کوبطورفوکل پرسن میڈیانے بتایاکہ الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاکے ذریعے ویکسینیشن مہم کے متعلق پریس ریلیز، آرٹیکل اوراشتہارات جاری کئے جارہے ہیں، فلڈ ٹیلی فون ڈائریکٹری 2014کے علاوہ محکمہ کے لوگووالی ٹوپیاں، شولڈربینڈز، شناختی کارڈز اوررہنمائی کے لیے پنجاب بھرمیں بینرزضرورت کے مطابق تیاراورتقسیم کئے جاچکے ہیں۔

15جون 2014سے اب تک فلڈ ویکسینیشن وعلاج ومعالجہ کی پراگریس رپورٹ کے مطابق صوبہ بھرمیں بڑے جانوروں میں 5563059،چھوٹے جانوروں میں2404100اورمرغیوں میں3206481حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جاچکے ہیں جبکہ اس دوران 901144 جانوروں اور1487815مرغیوں کا علاج و معالجہ کیاگیا۔ ان حفاظتی ٹیکہ جات کامقصد صوبہ پنجاب کے جانوروں کو ممکنہ سیلاب سے پیداہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھناہے۔

انہوں نے ڈاکٹررشید احمدڈائریکٹرویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہورکوکہاکہ وہ اپنے وسائل بروئے کارلاتے ہوئے حفاظتی ٹیکہ جات کی بروقت فراہمی کویقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ فیلڈ میں کام کرنے والا تمام ٹیکنیکل اورنان ٹیکنیکل سٹاف اپنی روایات کے پیش نظر جذبہ حب الوطنی اور ایمانداری کاثبوت دے۔میں امید کرتاہوں کہ سٹاف سیلاب سے قبل اورمتوقع سیلاب کے دوران ہرقسم کی ہنگامی صورتحال سے نبردآزماہونے کے لیے محکمہ لائیوسٹاک کابھرپورساتھ دے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی