سعودی عرب میں پچھلے چار سال کی مدت کے دوران 13 ارب ریال کی مالیت کی سگریٹ اور تمباکو کی مصنوعات درآمد

منگل 12 اگست 2014 19:25

سعودی عرب میں پچھلے چار سال کی مدت کے دوران 13 ارب ریال کی مالیت کی سگریٹ اور تمباکو کی مصنوعات درآمد

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء) مقامی میڈیا نے حالیہ اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں پچھلے چار سال کی مدت کے دوران 13 ارب ریال کی مالیت کی سگریٹ اور تمباکو کی مصنوعات درآمد کی گئیں۔سعودی روزنامے عرب نیوز کی ایک رپورٹ نے بتایا کہ سعودی عرب میں تمباکو کی درآمد کی مالیت میں پچھلے چار سالوں کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

2010ء کے دوران اس کی مالیت 2.6 ارب سعودی ریال تھی، 2011ء میں تین ارب ریال، 2012ء میں 3.5 ارب ریال اور 2013ء میں یہ 3.8 سعودی ریال تک جاپہنچی۔سعودی عرب میں 2013ء کے دوران درآمد کی جانے والی تمباکو کی مصنوعات کا ایک بڑا حصہ یعنی 91 فیصد تین ملکوں سے منگایا گیا، جن میں جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور ترکی شامل ہیں، اس درآمد کی مالیت 3.2 ارب سعودی ریال تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کا کہنا ہے کہ اس میں 57 فیصد حصہ جرمنی سے درآمد کیے جانے والے سگار کا تھا، جس کی مالیت دو ارب سعودی ریال تھی۔

اس کے بعد سوئٹزرلینڈ کا نمبر رہا، جسے کل درآمدات کا سترہ فیصد میسر آیا، جس کی مالیت ساٹھ کروڑ تیس لاکھ ریال تھی۔جبکہ ترکی سے درآمد کی گئی تمباکو کی مصنوعات کی مالیت 59 کروڑ نوّے لاکھ سعودی ریال رہی۔

کل درآمدات میں ترکی کا حصہ بھی سترہ فیصد تھا۔جنوبی افریقہ دس کروڑ چالیس لاکھ ریال کی مالیت کے ساتھ سعودی عرب کو تمباکو برآمد کرنے والا چوتھا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔

اس کے بعد بھارت (سات کروڑ تیس لاکھ ریال کی مالیت کے ساتھ)، چیک ری پبلک (پانچ کروڑ نوّے لاکھ ریال)، فرانس (چار کروڑ تین لاکھ ریال)، انڈونیشیا (ایک کروڑ ستّرلاکھ ریال)، پولینڈ (ایک کروڑ چالیس لاکھ ریال)، فلپائن (ایک کروڑ تیس لاکھ ریال) مصر (اسّی لاکھ ریال)، یمن (ساٹھ لاکھ ریال)، لیسوتھو (تیس لاکھ ریال)، پاکستان (ستائیس لاکھ ریال) اور اٹلی (بیس لاکھ ریال)۔

جبکہ دیگر ممالک سے سعودی عرب درآمد ہونے والی تمباکو کی مصنوعات کی مالیت سترہ لاکھ سعودی ریال بنتی ہے۔سگریٹ کے علاوہ سعودی عرب میں تمباکو کی دیگر اقسام بھی درآمد کی جاتی ہیں، جیسے کہ شہد سے بھرا تمباکو، جس کی درآمد کا تخمینہ نو کروڑ تیس لاکھ سعودی ریال لگایا گیا ہے، ’جرک ‘ دو کروڑ اسّی لاکھ ریال کی مالیت کا، مینوفیکچرڈ تمباکو ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ریال اور دو کروڑ چالیس لاکھ سعودی ریال کی مالیت کے دیگر اقسام کے تمباکو منگوائے جاتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی