لودہراں ، 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ، مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر عمران قریشی

پیر 20 ستمبر 2021 17:55

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 20 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عرفان اعوان) ڈپٹی کمشنرعمران قریشی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیاہے۔ انہوں نے مزیدکہ انسدادِ پولیو مہم 24ستمبر2021ء تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ مہم کے  دوران پانچ سال سے کم عمر3لاکھ21ہزار564 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے بتایاکہ 6سے 11ماہ کے بچوں کو نیلا کیپسول جبکہ 12سے 59ماہ کے بچے کو وٹامن اے کے سرخ کیپسول دیئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سجاد اختر بھی اُن کے ساتھ موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے بتایاکہ ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسدادپولیوویکسین کے قطرے پلانے کیلئے ضلع  میں 174ایریا انچارچ،952موبائل ٹیمیں 63فکسڈ ٹیمیں اور21ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ انسداد پولیومہم کے دوران تحصیل لودھراں میں پانچ سال تک کی عمر کے 1لاکھ42ہزارسے زائد، تحصیل کہرڑوپکا میں 93ہزار131اور تحصیل دنیا پور میں 86ہزار429بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے 73یونین کونسل ایم اوز،175 ایرایا انچارج، 952موبائل ٹیمیں، 60فکسڈ ٹیمیں جبکہ 21ٹرانزٹ ٹیمیں تعینات ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی