اسلام آباد ، ضلعی انتظامیہ کا ڈینگی کے پھیلائو کو روکنے کے لئے دیہی علاقوں میں سخت نگرانی کافیصلہ

منگل 21 ستمبر 2021 14:37

اسلام آباد ، ضلعی انتظامیہ  کا ڈینگی کے پھیلائو کو روکنے کے لئے دیہی علاقوں میں  سخت نگرانی کافیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی  وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے دیہی علاقوں میں آئندہ ہفتوں  کے دوران  سخت نگرانی کافیصلہ کیا ہے، کورال اور سوہان کے کنارے دیہی اسلام آباد میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رورل کیپٹن (ر) زخرف فداملک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم  کے نوٹس میں آیا ہے کہ سواں گارڈن بلاک ایچ کے اندر تمام زیر تعمیر کمرشل اور رہائشی عمارتوں کی بیسمنٹ میں ڈینگی لاروا کثرت سے موجود ہے جو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کاسبب بن سکتاہے لہٰذا تمام بلڈنگ مالکان سے گزارش کی جاتی ہے کہ  عمارتوںمیں جمع شدہ پانی کوختم کریں اور واٹر ٹینک کو ڈھانپ کررکھیں تاکہ اس موذی مرض سے اپنے آپ اور اپنے اہل علاقہ کو بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا  کہ ڈینگی لاروے کے خاتمے کے لئے  محکمہ صحت کی ٹیمیں فیومی  گیشن بھی کررہی ہیں ۔ زخرف فدا ملک نے  کہا کہ ڈینگی سے بچائو کیلئے شہریوں کیلئے ہدایات جاری کی  گئی ہیں،ان سے گزارش کی گئی ہے کہ ڈینگی سے بچائوکیلئے  ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، گھروں کے اندر اور باہر کوڑا کرکٹ اور پانی جمع نہ ہونے دیں، پانی کی ٹینکی کو ڈھانپ کر رکھیں، ٹائروں کی دکانیں ، کباڑ خانے، زیر تعمیر عمارتیں اور نرسری کے مالکان مچھروں کی افزائش کو روکنے کیلئے خصوصی ہدایات پر عمل  کریں۔ ایڈمنسٹریٹر سوسائٹیز کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیمیں مختلف اوقات میں سوسائٹیز میں سپرے کر رہی ہیں سپرے کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں اور سوسائٹی کے عملہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی