پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیشنل فارما سوٹیکلز فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ فارما سسٹ ڈے منایا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2021ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیشنل فارما سوٹیکلز فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ فارما سسٹ ڈے ہفتہ 25 ستمبر 2021 کو منایا گیا۔ رواں سال اس دن کا موضوع ’’ فارمیسی‘ اپنی صحت کےلئے ہمیشہ اعتماد کریں‘‘  تھا ۔

(جاری ہے)

ورلڈ فارماسسٹ ڈے 2021(ڈبلیو پی ڈی 2021) کی مناسب سے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں  فارماسسٹ تنظیموں کی جانب سے خصوصی پروگرامز ، تقریبات اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ ڈبلیو پی ڈی منانے کا بنیادی مقصد عوام میں فارمیسی کے شعبہ کی اہمیت اور انسانی صحت کی بہتری کے حوالہ سے اس کے کردار کو اجاگر کرنا   تھا ۔

Your Thoughts and Comments