پنک رِبن (Pink Ribbon) پاکستان کی واحد غیر سرکاری تنظیم ہے جو عورتوں میں چھاتی کے سرطان کی آگاہی کیلے پچھلے سترہ سال سے کام کر رہی ہے

اکتوبر کا مہینہ چھاتی کے سرطان کی آ گاہی کے حوالے سے پوری دنیا میں منایا جاتا ہے اور اسی حوالے سے پنک رِبن نے اکتوبر کے ہر ہفتے کیلیٴے مختلف پروگرام مرتب کیے ہیں

پیر 27 ستمبر 2021 17:29

پنک رِبن (Pink Ribbon) پاکستان کی واحد غیر سرکاری تنظیم ہے جو عورتوں میں چھاتی کے سرطان کی آگاہی کیلے پچھلے سترہ سال سے کام کر رہی ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2021ء) پنک رِبن (Pink Ribbon) پاکستان کی واحد غیر سرکاری تنظیم ہے جو عورتوں میں چھاتی کے سرطان کی آگاہی کیلے پچھلے سترہ سال سے کام کر رہی ہی ۔ اکتوبر کا مہینہ چھاتی کے سرطان کی آ گاہی کے حوالے سے پوری دنیا میں منایا جاتا ہے اور اسی حوالے سے پنک رِبن نے اکتوبر کے ہر ہفتے کیلیٴے مختلف پروگرام مرتب کیے ہیں ۔

سَن ۲۰۰۴ءء سے پنک رِبن اکتوبر کے مہینہ کو ”پنک ٹوبر“ (PINKtober) کے نام سے مناتا آ رہأ ہے اور اس سلسلے میں عو رتوں میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جاتی ہے۔
 چیف ایگزیکٹو آفیسر پنک رِبن پاکستان، عمرآفتاب نے کہا ” اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پنک رِبن چھاتی کے سرطان کی جلد تشخیص کیلیٴے میمو گرام ٹیسٹ کی اہمیت بیان کرے گا اور اس حوالے سے چالیس سال او ر اُس سے اُوپر کی خواتین کو زور دیا جائے گاکہ وہ میمو گرام ٹیسٹ دو سالوں میں کم از کم ایک دفعہ ضرور کروایں۔

(جاری ہے)

پنک رِبن کی کاوشوں کی بدولت خواتین میں میمو گرام ٹیسٹ کروانے کی شرح میں چار سو (400) فیصد تک اضافہ ہوا ہے“۔
 انھوں نے مزید کہا کہ 8 اکتوبر کو اہم سرکاری عمارات ، یاد گارا ؤ ں اور سکولوں/کالجوں کو پنک لا یٴٹس سے مزیٴن کیا جایا گا۔ اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں پنک رِبن صحت مند طرزِ زندگی گزارنے کے طریقوں پہ زور دے گا اور اس حوالے سے آگاہی پیدا کی جائے گی کیونکہ صحت مند طرزِ زندگی سے ہی اس موزی مرض کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

اکتوبر کے چوتھے ہفتے میں پنک رِبن نوجوان مریضو ں کی جدوجہد کی کہانیاں منظرِعام پہ لائے گا کیونکہ چھاتی کے سرطان کی شرح اب نوجوان لڑکیوں میں بھی بڑھنے لگی ہے۔ اکتوبر کے پانچویں ہفتے میں بریسٹ کینسر سروائیور گروپ کے تحت ایسی عورتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا جِنھوں نے چھاتی کے سرطان کو مکمل کامیابی کے ساتھ شکست دی ہے اور اب ایک کامیاب صحت مند زندگی گزار رہی ہیں۔
علاوہ اَزیں اکتوبر میں پنک رِبن پاکستان کے پہلے بریسٹ کینسرہسپتال کا لاہور میں جزوی طور پہ افتتاح کر دے گا جہاں پہ مستحق مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ ہسپتال کی مکمل تعمیر کے سلسلے میں پنک رِبن مخیر حضرات اور عام عوام سے دل کھول کے چندہ دینے کی اپیل کرتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی