الائیڈ ہسپتال کی وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کے لواحقین کو لوٹنے والا گروہ سرگرم

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:06

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) الائیڈ ہسپتال کی وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کے لواحقین کو لوٹنے والا گروہ سرگرم‘سکیورٹی کی صورتحال ناقص‘مریضوں کی عیادت کیلئے آنے والوں کو نقدی‘موبائل فونز سے محروم کیا جانے لگا‘شکایات کے بعد پکڑے جانے والے گروہ کے ارکان کو چھوڑ دیا جاتا ہے سکیورٹی پرشہریوں کے تحفظات‘بے بسی کے عالم میں مریض وانکے لواحقین لوٹنے والے درندوں کے خلاف زبان کھولنے سے بھی ڈرتے ہیں‘انتظامیہ تعاون کرنے کی بجائے انہیں انتقامی کاررائیوں کا نشانہ بناتی ہے وسیع پیمانے پر موبائل فون چوری کی وارداتوں میں سکیورٹی اہلکاروں کے ملوث ہونے کے انکشافات‘63گ ب کے رہائشی ظفراقبال نے موبائل فون چوری کرنے والے گروہ کے پکڑے گئے چور کے خلاف آپریشن منیجر الائیڈ ہسپتال کو درخواست گزارتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ 9ستمبر کی صبح ہسپتال میں داخل ہوا‘اس وقت اس کی دائیں جانب جیب میں سے موبائل فون نامعلوم چور نے نکال لیا جس پر ہسپتال کے کیمروں کا ریکارڈ چیک کروانے کی التجا کی گئی تاکہ چور کو پہچان سکوں اور عوام الناس کا فائدہ ہوسکے شہری کی طرف سے 18اکتوبر کوتھانہ سول لائن میں درخواست نمبری 4035گزاری گئی تاکہ پکڑے گئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہوسکے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ الائیڈ ہسپتال میں مختلف وارڈز میں صفائی ستھرائی کے بہانے نوسرباز گروہ نہ صرف مریضوں بلکہ ان کے لواحقین کو بھی نقدی وموبائل فون سے محروم کرتا چلا آرہا ہے لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث اکا دکا کارروائیوں میں پکڑے جانے والا گروہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتا ہے مریضوں وانکے لواحقین کو اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی