موڈرنا کووڈ ویکسین 6 سے 11 سال کے بچوں میں محفوظ اور موثر قرار

اب اس عمر کے بچوں کے لیے ویکسین استعمال کرنے کی اجازت طلب کی جائے گی،موڈرناکمپنی

منگل 26 اکتوبر 2021 12:56

موڈرنا کووڈ ویکسین 6 سے 11 سال کے بچوں میں محفوظ اور موثر قرار
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) موڈرنا نے 6 سے 11 سال کی عمر کے بچوں پر اپنی کووڈ 19 ویکسین کے ٹرائل کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ تیار کردہ ایم آر این اے ویکسین 6 سے 11 سال کی عمر کے بچوں میں ٹھوس مدافعتی ردعمل کو متحرک کرتی ہے جس کی سطح لگ بھگ نوجوانوں اور بالغ افراد میں بننے والے مدافعتی ردعمل جتنی ہوتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ٹرائل کے دوسری/ تیسرے مرحلے کے ابتدائی نتائج ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ویکسین بچوں کو استعمال کرانے کے لیے محفوظ ہے۔

اس ٹرائل میں 4573 صحت مند بچوں کو شامل کیا گیا تھا جن میں سے ویکسین اور پلیسبو استعمال کرنے والے گروپس کو بنایا گیا۔ویکسین گروپ میں شامل بچوں کو 50 مائیکرو گرام کی 2 خوراکیں 28 دن کے وقفے سے استعمال کرائی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

نتائج سے ثابت ہوا کہ دوسری خوراک کے استعمال کے ایک ماہ بعد بچوں میں ٹھوس مدافعتی ردعمل بن گیا۔ٹرائل میں جو مضر اثرات بچوں میں نظر آئے وہ معمولی یا معتدل تھے جن میں تھکاوٹ، سردرد، بخار اور انجیکشن کے مقام پر تکلیف قابل ذکر ہے۔

اب کمپنی کی جانب سے یہ ڈیٹا دنیا بھر میں ریگولیٹری اداروں کو پاس جمع کرانے کے بعد اس عمر کے بچوں کے لیے ویکسین استعمال کرنے کی اجازت طلب کی جائے گی۔یہ نتائج اس وقت سامنے آئے ہیں جب 22 اکتوبر کو فائزر کی جانب سے 5 سے 11 سال کے بچوں میں ویکسین ٹرائل کے نتائج جاری کیے گئے تھے۔تحقیق میں 5 سے 11 سال کے بچوں میں ویکسین محفوظ اور بیماری سے بچانے کے لیے 90.7 فیصد تک موثر ثابت ہوئی۔

فائزر کی جانب سے اب اس ڈیٹا کو یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے پاس جمع کرایا جارہا ہے تاکہ اس عمر کے بچوں کے لیے ویکسینیشن کی منظوری حاصل کی جاسکے۔اس تحقیق میں 5 سے 11 سال کی عمر کے 2268 بچوں کو شامل کیا گیا تھا جن کو 3 ہفتوں کے وقفے کے دوران پلیسبو یا کم مقدار میں ویکسین کی 2 خوراکیں استعمال کرائی گئی تھیں۔ویکسین کی ہر خوراک کی مقدار نوجوانوں اور بالغ افراد کو دی جانے والی ویکسین کی مقدار سے دو تہائی کم تھی۔تحقیق میں پلیسبو استعمال کرنے والوں میں 16 جبکہ ویکسین شدہ بچوں میں کووڈ کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے جن کو مدنظر رکھتے ہوئے محققین نے تخمینہ لگایا کہ کم مقدار والی خوراک والی ویکسین اس عمر کے گروپ میں لگ بھگ 91 فیصد تک موثر تھی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی