پنجاب حکومت اور چین کے درمیان ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹریننگ کے معاہدے پر دستخط

منگل 26 اگست 2014 19:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اسے چین جیسا مخلص دوست میسر ہے۔چین پاکستان اور پاکستان کے عوام کے مسائل اور مشکلات کو بخوبی سمجھتا ہے اور اس کی قیادت اس مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔وہ بدھ کے روز بیجنگ میں چین اور پنجاب کے درمیان ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹریننگ کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

معاہدے کے تحت پنجاب کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف چین کے بہترین ہسپتالوں میں تربیت حاصل کریں گے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی جمہوری حکومت کے تحت جاری ترقیاتی عمل کو چین کی حکومت کا بھر پور تعاون اور حمایت حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

چین کی حکومت اور عوام دونوں پاکستان کو بغیر کسی رکاوٹ کے خوشحالی کی منزل کی جانب رواں دیکھنا چاہتے ہیں۔

بلاشبہ چین پاکستان کی پریشانی کو اپنی پریشانی سمجھتا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین نے پاکستان کو تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج دیا ہے اور ہم اس پر عملدر آمد کیلئے عالمی اور مقامی مشکلات کے باوجود چین کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ترقی کا راستہ ہمیشہ سے ایک مشکل راستہ رہا ہے اور ہم وزیراعظم محمد نواز شریف کی پرعزم اورولولہ انگیز قیادت میں محنت ،دیانت اورصبر وایثار کو بروئے کار لاتے ہوئے انشاء اللہ اپنی منزل ضرور حاصل کریں گے۔

پیشتر ازیں معاہدے کی تفصیلات بتاتے ہوئے چین کی ثقافتی ورثے کی فاوٴنڈیشن کی چےئرپرسن جینگ ینگ نے کہا کہ یہ معاہدہ تین برس پر محیط ہوگا اورتربیت کے لئے پاکستان سے آنے والے ڈاکٹروں اورمتعلقہ سٹاف کے سفر ،رہائش، خوراک سمیت دیگر تمام سہولتوں کے اخراجات چین خود ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت ڈاکٹروں اورمتعلقہ سٹاف کو ایمرجنسی اورانتظامی امور کے علاوہ آکو پنکچر طریقہ علاج کی تربیت بھی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چین کے بہترین ہسپتالوں میں تربیت کے حوالے سے معاہدے پر حکومت چین کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس پیشکش سے پنجاب کو اپنے صحت کے نظام کو بہتر بنانے میں بے حد مدد ملے گی۔ ٹریننگ کے معاہدے پر ہم حکومت چین کے شکرگزا ر ہیں اور یہ معاہدہ پاک چین دوستی کا مظہر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے اور عام آدمی کو ہسپتالوں میں جدید سہولیات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں ۔

صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنانا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے اور چین سے آج ہونے والا معاہدہ پنجاب میں صحت عامہ کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔قبل ازیں چین اور پنجاب حکومت کے درمیان بیجنگ میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹریننگ کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔

معاہدے کے تحت پنجاب کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو چین کے بہترین ہسپتالوں میں ٹریننگ دی جائے گی ۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف چین کے دورے پر بیجنگ پہنچے۔ ائیرپورٹ پر چین کے اعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورہ چین کے دوران انرجی، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے چینی قیادت سے بات چیت ہوگی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف پاک چائنہ مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک وفد کی قیادت کر رہے ہیں-

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی