ساہیوال، ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 2012-13 کی ادویات کی تین کروڑ 8 لاکھ 83 ہزار روپے کی خریداری میں گھپلا پکڑاگیا

جمعہ 29 اگست 2014 18:27

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر وزیر اعلیٰ کی انکوائری کمیٹی نے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں 2012-13 کی ادویات کی تین کروڑ 8 لاکھ 83 ہزار 410 روپے کی خریداری میں گھپلا پکڑ لیاگیا۔ذمہ داروں 8 آفیسروں کو سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے سات یوم کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔جن میں پرنسپل میڈیکل کالج ساہیوال سابق معطل ہونے والے میڈیکل سپرٹنڈنٹ شیخ غلام مرتضےٰ، ڈاکٹر رحمت علی عمران، حبیب جیلانی ڈائریکٹر فنانس ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ساہیوال دلمیر خان، آڈٹ آفیسر انٹریل ساہیوال میڈیکل کالج عمران رفیق، حافظ محمد ارشاد فارمااسسٹنٹ اور ڈسپنسر سٹور ضیاء الحق بھٹہ شامل ہیں۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق ایک کمپنی سے ایک کروڑ 41 لاکھ 67 ہزار 250 روپے کی ادویات خریدکی گئی اور 91 لاکھ 9 ہزار 278 روپے اسی کمپنی کیلئے مخصوص کر کے الگ رکھ لئے۔

(جاری ہے)

74 لاکھ روپے میڈیکل سپرٹنڈنٹ نے اپنی ثواب دید پر رکھ لئے۔ انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر ان آفسروں کے خلاف کرپشن ، بدعنوانی کے الزامات کا ایکشن لیا جائے جس پر سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر نے ان آٹھ آفیسروں سے جواب طلب کر لیا جس کے بعد ان آفیسروں کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

انکوائری کمیٹی میں کمشنر ساہیوال، ڈاکٹر مبشر اظہر جنرل منیجرسٹور پنجاب ، سیکشن آفیسر جنرل آڈٹ شامل تھے۔جنہوں نے انکوائری کے بعد رپورٹ داخل کر دی اور ذمہ داروں کو کر پشن اور بدعنوانیوں کے تحت عہدہ سے الگ کر نے کی سفارش کی گئی جس کے بعد سیکرٹری صحت پنجاب نے کاروائی شروع کر دی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی