حاملہ خواتین میں آئرن /خون میں کمی کے موضوع پرسیمینار ، پرنسپل پی جی ایم آئی کا لیکچر

دنیا میں 800ملین خواتین آئرن کی کمی میں مبتلا ،56فیصد کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ‘ پروفیسرالفرید ظفر

جمعرات 25 نومبر 2021 16:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و معروف گائناکالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفرنے کہا کہ دنیا بھر میں تقریباً800ملین خواتین آئرن کی کمی میں مبتلا ہیں جس کے بڑے حصی51فیصد کا تعلق ترقی پذیر ایشیا ئی ممالک سے ہے جبکہ بدقسمتی سے پاکستانی خواتین خون کی کمی کا ایک بڑا ہدف ہیں ۔

پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ کم عمری میں شادیاں معقول وقفہ کے بغیر جلد حمل اور غربت کے باعث مناسب خوراک کی عدم دستیابی خواتین میں خون کی کمی کا باعث بنتی ہیں جس سے حاملہ خواتین آنیمیا کا شکار بن جاتی ہیں جس سے نہ صرف اُن کی صحت داؤ پر لگتی ہے بلکہ پیدا ہونے والے بچوں کوجسمانی و ذہنی کمزوری اور معذوری سے بھی دوچار ہونا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ سماجی سطح پر اس حوالے سے بھرپور آگاہی فراہم کی جائے تاکہ مذکورہ مسائل کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔

ان خیالات کا اظہار پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و پی جی ایم آئی نے حاملہ خواتین میں خون /آئرن کی کمی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ حسین ، پروفیسر عالیہ بشیر ، پروفیسر عائشہ ملک و دیگر گائنا کالوجسٹس نے لیکچر ز دیتے ہوئے کہا کہ حاملہ خواتین کے لئے صحت مند غذا ،وٹامنز اور آئرن کی کمی دور کرنے کے لئے فولک ایسڈ ٹیبلٹ دینا ضروری ہے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر شبنم، ڈاکٹر سائرہ، ڈاکٹر ثمینہ، ڈاکٹر فرخ،ڈاکٹر مہوش، ڈاکٹر رضوانہ سمیت گائنالوجسٹس کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ پروفیسر الفرید ظفرنے کہا کہ حاملہ اور ودودھ پلانے والی خواتین کی خوراک پر توجہ دینا انتہائی ضروری ہے اور متعلقہ خاندانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ دنیا میں آنے والا بچہ پوری طرح صحت مند ہو لیکن یہ تب ہی ممکن ہو سکے گا جب معاشرے میں بیٹی کو بچے کے برابر اہمیت دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیہی آبادی میں افرادی قوت کی ضرورت اور محنت کش خاندانوں میں بیٹوں کو ترجیح دینا فطری ضرورت ہے تاکہ وہ کام کاج اورکاشتکاری میں اپنے بزرگوں کا ہاتھ بٹا سکیں اور اُن کا سہارا بن سکیں تاہم بغور جائزہ لیا جائے تو خواتین کی بڑی تعداد کھیتوں ،کھلیانوں ، فیکٹریوں اور دفاتر میں جاں فشانی سے کام کرتے ہوئے اپنے خاندانوں کی معاشی کفالت میں برابر کی حصہ دار ہیں لہذا انہیں اپنی زندگی کے معاملات میں برابر کی اہمیت ملنی چاہیے ۔

صحافیوں سے گفتگو میں پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ عام طور پر والدین نورینہ اولاد یعنی بیٹوں کی پرورش پر زیادہ توجہ دیتے ہیں اور صرف ان کی تعلیم و تربیہت اور خوراک پر بھی خصوصی نگاہ رکھتے ہیں ۔اس طرح ہمارے معاشرے میں لڑکیوں اور خواتین کو اُن کا جائزمقام نہیں ملتا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فقدان اور غذائی قلت کی وجہ سے بچیاں صحیح طور پر پروان نہیں چڑھ پاتیں اور وہ جسمانی لحاظ سے کمزور رہتی ہیں ان حالات میں کم عمری میں شادی ان کے لئے آخری ضرب ثابت ہوتی ہے جس سے خواتین با آسانی آنیمیا کا شکار ہوتی ہیں جو دوران حمل اُن کے لئے بہت سی پیچیدگیوں کا باعث ہوتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے اکثر خواتین کے چہرے بھی مرجھائے ہوتے ہیں اور زچگی کے بعد اپنے نو مولود کو چھاتی کا دودھ پلانے کے قابل بھی نہیں رہتیں لہٰذا ہمیں زچہ و بچہ کی صحت پر خصوصی خیال رکھنا ہوگا اور اس اہم معاملے کے حوالے سے لوگوں میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط