- Home
- Health
- Health News
- جنرل ہسپتال گائنی آؤٹ ڈور میں قائم کورونا ویکسی نیشن کاؤنٹر کے نتائج حوصلہ افزا
جنرل ہسپتال گائنی آؤٹ ڈور میں قائم کورونا ویکسی نیشن کاؤنٹر کے نتائج حوصلہ افزا
ایک ماہ کے دوران 850 حاملہ خواتین نے استفادہ کیا، ہر شخص کے لئے ویکسین لگوانا نا گزیر ہے ‘ پرنسپل پی جی ایم آئی
بدھ 1 دسمبر 2021 16:29
(جاری ہے)
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال ڈاکٹر عامر غفور مفتی ، ڈائریکٹر گائنی او پی ڈی ڈاکٹر ثمینہ توفیق ، الفت نذیر ، عارفہ رحمان و دیگر موجود تھے ۔
پروفیسر الفرید ظفرنے کہا کہ کورونا کی نئی قسم کی آمد کے خطرے کے پیش نظر ہر شخص کے لئے ویکسین لگوانا نا گزیر ہو گیا ہے اور اس بارے میں شعوراجاگر کرنے کیلئے بھرپور مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ ہر شہری ویکسی نیشن کے ذریعے خود کو محفوظ بنا سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤا ور اس سے محفوظ رہنے کی حکمت عملی کو مزید بہتر بنانے کیلئے صحت عامہ کے ماہرین کو آگے آنا چاہیے کیونکہ کورونا کی وجہ سے ہسپتال کے معاملات کو معطل کرنے سے عام لوگوں کو علاج معالجے اور آپریشن کی سہولیات سے محروم ہونا پڑتا ہے جس سے صحت کے مسائل جنم لیتے ہیں لہذا ضروری ہے کہ جنرل ہسپتال کی طرح تمام ہسپتالوں کے شعبہ گائنی میں خصوصی ویکسی نیشن کاؤنٹر قائم کیے جائیں تاکہ حاملہ اور ڈلیوری کیلئے آنے والی خواتین کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ دیگر بیماریوں کی طرح کورونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹر ز و دیگر طبی عملہ محفوظ ماحول میں مذکورہ خواتین کو بلا خوف طبی سہولیات فراہم کر سکیں ۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں و لواحقین کو بیماریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور ان کی"کونسلنگ" بھی ضروری ہے تاکہ لوگ اپنی حفاظت کیلئے بلا جھجک ویکسی نیشن کروائیں کیونکہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے ماہرین کی بھی یہ ہدایت اور مشورہ ہے کہ کورونا کے خطرے کو کم کرنے اور اس وبا سے محفوظ رہنے کا واحد حل ہر شخص کی ویکسی نیشن ہے لہذا سو فیصد لوگوں کا یہ ہدف حاصل کرنا ضروری ہے جس کو عوام کے تعاون سے ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔ پروفیسر الفرید ظفرنے شہریوں سے اپیل کی کہ حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن کی مفت سہولیات سے فائدہ اٹھا کر اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں ۔اس موقع پر انہوں نے کاؤنٹر پر موجود خواتین مریضوں سے گفتگو بھی کی اور اُن سے وہاں دی جانے والی سہولتوں سے متعلق دریافت کیا۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر