صوبہ کے 9اضلاع سمیت فیصل آباد میں انسدادپولیوکی خصوصی مہم کا افتتاح کردیا گیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:28

صوبہ کے 9اضلاع سمیت فیصل آباد میں انسدادپولیوکی خصوصی مہم کا افتتاح کردیا گیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) صوبہ کے 9۔اضلاع سمیت فیصل آباد میں انسدادپولیوکی خصوصی مہم کا افتتاح کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے ہلال احمرمیٹرنٹی ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلاکر 24 جنوری سے شروع ہونے والی مہم کا افتتاح کیا۔مہم 28 جنوری تک جاری رہے گی جس میں پانچ سال تک کی عمر کے تقریبا 13لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر 4869 ٹیمیں خدمات انجام دیں گی۔

سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹربلال احمداور دیگر ڈاکٹرز بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،والدین ذمہ داری کا ثبوت دے کر تعاون جاری رکھیں اورپانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوپولیوکے قطرے پلوائیں تاکہ ملک کو صحت مند مستقبل دیا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے دوقطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاؤ کا باعث ہیں لہذا والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ مائیکرو پلان پر ذمہ داری سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے جس میں معمولی سی بھی غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ مہم کی دوہری مانیٹرنگ ہوگی اور سوفیصد اہداف کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو مہم کی کامیابی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی تاکید کی۔سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ مہم کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی