”اسلامی دہشت گردی“ کی اصطلاح مسلمانوں کو قومی دھارے سے دور کررہی ہے۔ برطانوی کنزرویٹو لیڈر۔۔صرف اقلیتی طبقے سے مدغم ہونے کی توقع ناانصافی ہے‘ مسلمان برطانیہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ دہشت گردی کی دوسری اصطلاح کیلئے القاعدہ دہشت گرد یا گمراہ مسلمان بہتر رہے گا‘ انٹرویو

جمعہ 18 مئی 2007 14:44

لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار18 مئی2007) برطانوی کنزرویٹو پارٹی کے رہنما ڈیوڈ کیمرون نے خبر دار کیا ہے کہ اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح مسلمانوں کو قومی دھارے سے دور کررہی ہے معاشرہ میں صرف اقلیتی طبقے سے مدغم ہونے کی توقع رکھنا ناانصافی ہے‘مسلمانوں میں بہت مضبوط فیملی اقدار ہیں اور برطانوی معاشرہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالسل ہیتھ شہر میں ایک مسلمان خاندان کے ساتھ چوبیس گھنٹے گزارنے کے بعد لندن واپس پہنچنے پر ایک انٹرویو میں ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ انہیں مسلمانوں کو بہت قریب سے دیکھنے اور ان کے طرز زندگی کا پتہ چلا ہے جو کسی دوسرے سیاست دان کو نہیں انہوں نے کہا کہ مسلمان برطانوی معاشرہ کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ مسلمانوں میں بہت مضبوط خاندانی اقدار ہیں۔

(جاری ہے)

بالسل میں وقت گزارنے کے دوران انہیں مسلمان گروپوں سے مختلف ایشوز پر بحث کا موقع ملا ان مین سے ایک مسئلہ دہشت گردی کا موجودہ خطرہ ہے ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ میڈیا میں اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح عام استعمال کی جاتی ہے اور جب بھی میڈیا یا سیاستدان اس کے بارے میں بات کرتے ہیں وہ بہت زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھی کئی مرتبہ یہ اصطلاح استعمال کی ہے یہ مسلمانوں کو بہت ناگوار گزرتی ہے ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ اس کے لئے القاعدہ دہشت گرد یا گمراہ مسلمان دہشت گرد کی اصطلاح مناسب رہے گی انہوں نے تسلیم کیا کہ حکومت نے اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن متبادل کوئی سامنے نہیں لائی گئی تاکہ میڈیا اسے استعمال کرسکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی