فیصل آباد میں اب تک 63لاکھ48ہزار224شہریوں ، 71 ہزار842ہیلتھ ورکرز کوکورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے،ڈاکٹر بلال احمد

بدھ 26 جنوری 2022 13:32

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جنوری 2022ء) فیصل آبادکے کوروناویکسی نیشن سنٹرز پراب تک63لاکھ48ہزار224شہریوں اور71ہزار842ہیلتھ ورکرز کوکورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے جن میں 39 لاکھ23 ہزار21شہریوں کو ویکسین کی پہلی اور24لاکھ25ہزار203کودوسری خوراک جبکہ38ہزار514ہیلتھ ورکرز کو پہلی اور33ہزار328کو دوسری خوراک لگائی  گئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آبادکے سی ای او ڈاکٹر بلال احمدنے  بدھ کو اے پی پی کو بتایاکہ محکمہ صحت فیصل آباد کے پاس اس وقت سٹاک میں پہلی ڈوز کی 2لاکھ80ہزار12اوردوسری ڈوز کی1لاکھ86ہزار675خوراکیں موجود ہیں جبکہ مزید سپلائی بھی آرہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع کے تمام فکسڈ و موبائل ویکسی نیشن سنٹرزپرتیزی سے شہریوں اور ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اور ہرسنٹرپر بیٹھنے کے سایہ دار انتظامات،پنکھوں،پینے کے ٹھنڈے پانی،پارکنگ اورٹائلٹس کی سہولت موجود ہے جبکہ ویکسین لگوانے کیلئے آنیوالے مرد و خواتین کی رہنمائی کیلئے سٹاف ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سنٹرز پر کورونا ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد1166 نمبر پر اپنا شناختی کارڈ نمبر سینڈ کرکے اپنی رجسٹریشن کرواکر قریبی سنٹرز سے ویکسین لگوائیں جس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس نہیں تاکہ وہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے بتایا کہ دیہی عوام، شہریوں اور ہیلتھ ورکرز کی سہولت کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر ڈجگوٹ،رورل ہیلتھ سنٹر مرید والا سمندری،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر174ج ب سمندری،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 134ج ب سمندری،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 229رب جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹرچک نمبر65گ ب جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر ستیانہ جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر لنڈیانوالہ جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر کھرڑیانوالہ،پنڈی شیخ موسیٰ تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر کنجوانی تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر ماموں کانجن تاندلیانوالہ، رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 400گ ب تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر153ر ب چک جھمرہ،چک نمبر374گ ب تاندلیانوالہ اوررورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر469گ ب سمندری میں بھی ویکسی نیشن سنٹرزفنکشنل ہیں جہاں روزانہ 250افراد کو ویکسین لگانے کی سہولت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی افراد، شہری اورہیلتھ کیئر ورکرزیہاں سے بھی ویکسین لگواسکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی