جعفر آباد،ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام بنیادی مراکز صحت میں ادویات وافر مقدار میں پہنچا کر ڈاکٹرز اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے،محمد سلیم کھوسہ

منگل 16 ستمبر 2014 17:24

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) جعفرآباد میں محکمہ صحت کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پی پی ایچ آئی آفس میں اجلاس،تمام بنیادی مراکز صحت میں ادویات کی ترسیل اور ڈاکٹرز سمیت دیگر عملے کو ڈیوٹی میں غفلت نہ برتنے کی سختی سے تاکید کی گئی،ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام بنیادی مراکز صحت میں ادویات وافر مقدار میں پہنچا کر ڈاکٹرز اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی محمد سلیم کھوسہ،رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت جعفرآباد کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس پی پی ایچ آئی آفس میں زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جمال الدین جمالی کے منعقد ہوا۔

اجلاس میں پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ پروگرام منیجر محمد سلیم کھوسہ،ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین گولہ سمیت بنیادی مراکز صحت کے انچارج ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں محکمہ صحت کی ماہانہ کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم محمد سلیم کھوسہ نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع جعفرآباد اور ضلع صحبت پور میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام بنیادی صحت مراکز کو دو ماہ کیلئے وافر مقدار میں ادویات مہیا کی گئی ہیں جبکہ مختلف تحصیلوں میں ڈاکٹرز کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جعفرآباد زید بن مقصود کے احکامات کے مطابق تمام ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے وہ ان حالات میں اپنی ڈیوٹی یقینی بنائیں اگر کوئی بھی ڈاکٹر یا عملہ غیر حاضر رہا تو اسکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔جعفرآباد کے بعض بی ایچ یوز میں سینئر ڈاکٹرز کو تعینات کیا گیا ہے۔اجلاس میں بنیادی مراکز صحت کے انچارج نے شرکاء کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈاکٹرز اور عملہ غریب عوام کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھ کر انجام دینگے اور انتظامیہ کیساتھ بھی مکمل تعاون کیا جائیگا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جمال الدین جمالی نے کہا کہ اگر کسی بھی بنیادی مرکز صحت میں ادویات کی کمی کا سامنا ہو تو دو دن قبل ہی اطلاع دی جائے تاکہ ادویات کی فوری ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ ضلع جعفرآباد اور صحبت پور میں 9ایمبولینس آن روڈ ہیں مریضوں کو فوری طور پر دیگر اسپتالوں کو منتقل کرنے اور ادویات کی بروقت ترسیل بھی ایمبولینس کے ذریعے کی جائیگی جبکہ ویم کے بعد ماں اور بچے کو بھی ویکسین کرنا لازمی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی