عمران خان دھرنے میں بغیر تصدیق باتیں بتا کر گمراہ کر رہے ہیں ‘مہر غلام محمد لالی،

بھوانہ میں دریائے چناب پر تعمیر ہونے والے نئے برج کے منصوبے پر عوام کی شدید ضروریات کے تحت ارکان اسمبلی کی مشاورت سے عملدرآمد کیا جارہا ہے جس کا رمضان شوگر مل سے کوئی تعلق نہیں،رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن)

جمعرات 18 ستمبر 2014 21:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) عمران خان دھرنے میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو بغیر تصدیق شدہ باتیں بتا کر گمراہ کر رہے ہیں ‘بھوانہ میں دریائے چناب پر تعمیر ہونے والے نئے برج کے منصوبے پر عوام کی شدید ضروریات کے تحت ارکان اسمبلی کی مشاورت سے عملدرآمد کیا جارہا ہے جس کا رمضان شوگر مل سے کوئی تعلق نہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ( ن ) کے رکن قومی اسمبلی مہر غلام محمد لالی اور ارکان صوبائی اسمبلی مولانا رحمت الله اور مہر امتیاز لالی نے پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ شوگر مل عرصہ دراز سے قائم ہے اور مسلم لیگ ( ن ) کی تین دفعہ حکومت آنے کے باوجود برج نہیں بنایا جاسکا‘برج بنانے کا منصوبہ عوامی نمائندوں کے مطالبے پر پایہ تکمیل تک پہنچاجس میں شریف فیملی کا کوئی مفاد نہیں‘اگر مل کا مفاد ہوتا تو یہ برج کافی عرصہ پہلے بن چکا ہوتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پل تعمیر کرنے کا مقصد عوام کو وقت کی بچت کی ساتھ آسان اور بہتر سفری سہولتیں مہیا کرنا ہے اور منصوبے کی بدولت ذرائع مواصلات کی ترقی سے علاقائی خوشحالی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ پل کی تعمیر سے فاصلے سمٹ جائیں گے وقت کی بچت اور آمد و رفت میں آسانی ہوگی‘عام افراد ‘ ملازم پیشہ اور کاروباری افراد کو بھوانہ اور لالیاں کے دوران سفر کرنے میں وقت کی بچت ہو گی ۔اراکین اسمبلی نے عمران خان کے الزام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ وہ جھوٹ بولنے کی بجائے زمینی حقائق کو مدنظر رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب میں پھنسے ہوئے مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت کی بجائے عمران خان اور طاہرالقادری اسلام آباد میں بیٹھ کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی باتیں کر رہے ہیں انہیں چاہئے تھا کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں میں آکر متاثرین کی امداد اور خدمت کے لئے عملی کام کرتے مگر انہوں نے الزام تراشی کو اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے ۔

اراکین اسمبلی نے کہا کہ وہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں عوامی بھلائی و خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ الزام تراشی کرنے والے عمران خاں اور طاہر القادری عوام کے ساتھ مخلص نہیں ‘اگر یہ لوگ چنیوٹ کی عوام سے مخلص ہوتے تو اس منصوبے کی تائید اور حمایت کرتے ‘ مگر یہ عوامی فلاح کی بجائے انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں اور ملک میں انارکی چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چنیوٹ کے عوام اپنے دشمن کو پہچان لیں جو ان کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی