بند کریں
صحت صحت کی خبریںپنجاب کے مختلف شہروں کے سرکاری ہسپتالوں میں مزید 9 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 23/09/2014 - 13:59:55 وقت اشاعت: 23/09/2014 - 13:58:43 وقت اشاعت: 23/09/2014 - 13:41:17 وقت اشاعت: 23/09/2014 - 13:33:29 وقت اشاعت: 23/09/2014 - 13:26:39 وقت اشاعت: 23/09/2014 - 13:10:22 وقت اشاعت: 23/09/2014 - 12:29:08 وقت اشاعت: 22/09/2014 - 21:39:43 وقت اشاعت: 22/09/2014 - 21:06:35 وقت اشاعت: 22/09/2014 - 20:26:40 وقت اشاعت: 22/09/2014 - 20:11:37

پنجاب کے مختلف شہروں کے سرکاری ہسپتالوں میں مزید 9 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی

لاہور/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) پنجاب کے مختلف شہروں کے سرکاری ہسپتالوں میں مزید 9 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد رواں برس اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں زیر علاج 9 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے راولپنڈی اور لاہور کے 3 ،3 جبکہ پوٹھوہار ریجن، شیخوپورہ اور فیروز والا کا ایک ایک شہری شامل ہے، یہ تمام افراد راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال اور لاہور کے میو اور جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبائی حکومت ڈینگی وائرس پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اس سلسلے میں لاہور،راولپنڈی، شیخوپورہ اور فیروزوالہ کو ہائی رسک قراردے دیا گیا ہے۔

23/09/2014 - 13:10:22 :وقت اشاعت