تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم 29ستمبر سے شروع ہو گی

جمعہ 26 ستمبر 2014 16:21

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم 29ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاری رہے گی ضلع سرگودہا میں اس پولیو مہم کے دوران پانچ لاکھ 62ہزار 154پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ۔ اس مہم کے دوران ضلع بھر کی 167یونین کونسل کیلئے 1408ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں سے 1140موبائل ٹیمیں ، 191فکس اور 77ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں ۔

اس امر کا انکشاف آج ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت ڈی سی او سرگودہا ثاقب منان کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نذیر عاقب نیکو کارہ ، ای ڈی او ایجوکیشن ملک ظفر عباس ریحان اور دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہاکہ پولیو ایک عالمی مسئلہ کی صورت اختیا ر کر چکا ہے ۔

(جاری ہے)

اس مسئلہ پر قابو پانے کیلئے سنجیدگی کی ضرورت ہے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کیس ہمارے ملک میں پائے جاتے ہیں جو پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے اگر اس پر کنٹرول نہ ہوا تو عالمی طور پر ملک پر عائد پابندیاں مزید سخت ہو جائیں گی اور ہمار ابیرونی ممالک سے رابطہ محدود ہوتا چلا جائے گا۔ڈی سی او نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ڈونرز اداروں کے تعاون سے پاکستان کیلئے پولیو کے خاتمے کیلئے شاید یہ آخری یا ایک اور راؤ نڈ ہو گا ۔

بین الاقوامی ادارے ہمارے ملک کے ساتھ پولیو کے سلسلہ میں تعاون کرنا فنڈز ضائع کرنے کے برابر سمجھتے ہیں ۔ ملک میں سال ہا سال سے پولیو کے خلاف مہم کے باوجود پولیو کا خاتمہ نہیں ہو ا اسی طرح ملک میں پولیو ٹیموں پر حملے اور عدم تعاون سے بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔ پولیو کی وجہ سے ہمارے لو گوں کے بیرونی ممالک جانے میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیو مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر ادا کیا جائے کیونکہ اگر ہم اس میں کامیاب نہیں ہوتے تو بین الاقوامی سیاسی اور معاشی صورتحال کے تناظر میں ہم تنہا ہو کر رہ جائیں گے۔ اس لئے محکمہ صحت اور دیگر اداروں کو پولیو کے خلاف مہم کی بھر پور کامیابی کیلئے کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھنا چاہیے ۔ انہوں نے پولیو مہم کی کا میابی کیلئے علمائے کرام ، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور اس سلسلے میں مزید محنت اور سنجیدگی کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں ٹریفک پولیس کو ٹرانسپورٹ ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے محروم نہ رہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط