رانا مشہود سے قانون اور پارلیمانی امور کی وزارت کے قلمدان ناسازی طبع کی بناء پر واپس لئے گئے ، ترجمان پنجاب حکومت

رانا مشہود سے قانون اور پارلیمانی امور کی وزارت کے قلمدان ناسازی طبع ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ رانامشہود احمد خاں سے قانون اور پارلیمانی امور کی وزارت کے قلمدان ان کی ناسازی طبع کی بناء پر واپس لئے گئے ہیں جبکہ تعلیم اور کھیل کی وزارتیں بدستور ان کے پاس رہیں گی-ترجمان نے کہا کہ رانا مشہود احمد خاں نے قیادت کی ہدایت پر اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن ادا کیا اور اب ان کی ذاتی درخواست پر قانون اور پارلیمانی امور کی وزارتوں کے قلمدان واپس لئے گئے ہیں۔

Your Thoughts and Comments