بھارت میں سگریٹوں کی تشہیر پر کڑی پابندی عائد کردی گئی

جمعرات 16 اکتوبر 2014 13:24

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء) بھارتی حکومت نے ملک میں سگریٹوں کی تشہیر پر کڑی پابندیاں عائد کرتے ہوئے سگریٹ کے ڈبے کے 85 فی صد حصے پر "انتباہ" شائع کرنے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کے وزیرِ صحت ہرش وردھن کا کہنا تھا کہ نئی پابندیوں کے نتیجے میں ہر ایک تک یہ پیغام پہنچانا ممکن ہوسکے گا کہ تمباکو نوشی کا مطلب صرف اور صرف موت ہے۔

نئی پابندی کے تحت مارکیٹنگ کمپنیوں کو سگریٹ کے ڈبے کے 85 فی صد حصے پر صارفین کے لیے تحریری انتباہ اور کینسر کے مریض کی تصویر چھاپنی ہوگی۔وزارتِ صحت کے مطابق سگریٹ کے ڈبے کے 60 فی صد حصے پر کینسر کے مریض کی تصویر جب کہ 25 فی صد حصے پر "انتباہ: سگریٹ نوشی سے گلے کا کینسر ہوسکتا ہے" درج ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارتِ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت بھارت میں سگریٹ کے ڈبے کے صرف 20 فی صد حصے پر انتباہ شائع کیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو تمباکو نوشی کے نقصانات سے خبردار کرنے کے لیے سگریٹ کے ڈبوں پر تصویری انتباہ شائع کرنے والے دنیا کے 198 ممالک میں بھارت 136 نمبر پر ہے۔سگریٹ کے ڈبے کے بیشتر حصے پر انتباہ کی اشاعت کا قانون بنا کر بھارت تھائی لینڈ، آسٹریلیا اور یوراگوئے جیسے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے جہاں مارکیٹنگ کمپنیاں سگریٹ کے ڈبے کے 80 فی صد حصے پر انتباہ شائع کرنے کی پابند ہیں۔

تمباکو نوشی کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے والی بین الاقوامی تنظیم 'انٹرنیشنل ٹوبیکو کنٹرول پروجیکٹ' کے مطابق ہر سال اندازاً نو لاکھ بھارتی باشندے تمباکو نوشی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے نتیجے میں موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔تنظیم کا کہنا ہے کہ اگر بھارت میں تمباکو نوشی کی وبا پر قابو نہ پایا گیا تو یہ تعداد 2020ء تک بڑھ کے 15 لاکھ ہوجائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی