26اکتوبر کو ملین مارچ کی کال پر بھارت کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں‘جبار احمد منہاس ایڈووکیٹ

بدھ 22 اکتوبر 2014 13:19

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) آزاد کشمیر کی سیاسی و سماجی شخصیت جبار احمد منہاس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملین مارچ کی کال پر بھارت کی طرف شور شرابا اور احتجاج اس بات کی گواہی ہے کہ بھارت کی نیند حرام ہو چکی ہے ۔ کشمیریوں کے قائد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے بروقت ملین مارچ کی کال سے تحریک آزاد ی کشمیر دوبارہ زندہ ہو چکی ہے پاکستان کی گزشتہ حکومتوں نے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈال رکھا تھا اور مسئلہ کشمیر سے مکمل غیر اعلانیہ لاتعلق ہو چکی تھیں اور کشمیر کو قربان کر کے بھارت کے ساتھ دوستی بڑھائی جا رہی تھی ۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سمیت تمام دیگر قائدین کشمیر اور شرکت کرنے والے تمام شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 26اکتوبر کو دنیا بھر میں آباد کشمیری اپنے پیدائشی حق کیلئے برطانیہ کے شہر لندن میں تاریخی مارچ کر کے تحریک آزادی کشمیر کیلئے دوبارہ جدوجہد کا عہد کریں گے اور برطانوی حکومت سے بھی مطالبہ کیا جائیگا کہ جس طرح فلسطین کیلئے برطانوی پارلیمنٹ نے تاریخی فیصلہ کیا ہے اسی طرح کشمیر کی آزادی کیلئے برطانوی پارلیمنٹ اپنا کردار اد اکرئیگی ۔

(جاری ہے)

برطانیہ پر کشمیریوں کا قرض ہے کیوں کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنا برطانیہ کی ہی ذمہ داری تھی ۔ انڈین حکومت ملین مارچ کی تیاریوں سے ہی خوفزادہ ہو چکی ہے ۔اور یہی وجہ ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوارج برطانوی نائب وزیراعظم سے درخواست کر چکی ہیں کہ ملین مارچ پر پابندی لگائیں اور ملین مارچ کو ناکام بنانے کے لئے سمشا سوراج برطانیہ پر ہنگامی دورہ کر رہی ہیں مگر اب کشمیریوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ حق خود ارادیت کیلئے دنیا بھر میں لانگ مارچ منعقد کریں گے ۔

اور اس سلسلہ کو جاری رکھنے کیلئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے 27اکتوبر کو یورپی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج مارچ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور 29اکتوبر کو پیرس کے مقام پر احتجاجی مارچ منعقد ہو گا۔ کشمیریوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ بھارت کی مکارانہ سوچ کو پوری دنیا میں بے نقاب کیاجائے ملین مارچ کی کال بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دی ہوئی ہے اور بیرسٹر سلطان آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم ہیں اور کشمیریوں کے لیڈر ہیں بھارت کی طرف سے ملین مارچ کو پاکستانی گروپ کی طرف سے کہنا غلط اور بے بنیاد ہے کشمیریوں نے ہمیشہ حق خود ارادیت کیلئے خود جدوجہد کی ہے پاکستانی کی اخلاقی ہمدردی فطری جذبہ ہے ۔

ملین مارچ میں حریت کانفرنس اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر تمام قائدین کی حمایت حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ یاسین ملک ، علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق سمیت تمام آزادی پسند قائدین کی حمایت حاصل ہے ۔ جبکہ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کا اعلان کر رکھا ہے اور برطانیہ امریکہ اور یورپ میں آباد تمام کشمیری گروپوں نے حمایت کا اعلان کر رکھا ہے اور دنیا بھر کے تمام آزاد پسند کشمیری ملین مارچ مین شرکت کرینگے اور حق خود ارادیت کیلئے اقوام متحدہ کی پاس کردہ قرار داد پر عمل کرانے کیلئے ملین مارچ اہم کردار ادا کرئے گا۔

کشمیر کی آزادی کیلئے کشمیری ایک ہو چکی ہیں۔ ان خیالات کااظہار آزاد کشمیر کی سیاسی و سماجی شخصیت جبار احمد منہاس ایڈووکیٹ قومی نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ایک مکار ملک ہے اور دنیا کے اندر سپر طاقت حاصل کرنا چاہتا ہے اور سپر طاقت حامل کر کے پاکستان کے خلاف بڑی سازش کرنا چاہتا ہے ۔ مگر پاکستان نظریہ کی پیداوار ہے ۔

پاکستان ایک حقیقی ملک ہے اور اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ بھارت کا اس وقت وزیراعظم ایک ایسا شخص ہے جس نے ہزاروں مسلمانوں کو قتل کرایا ہوا ہے ۔ بھارتی وزیراعظم مسلمانوں کا قاتل ہے اور بھارتی عسکری اداروں نے مودی کو وزیراعظم منوایا ہے تاکہ وہ کشمیریوں کا قتل عام کراسکے ۔ مودی کا وزیراعظم منتخب ہونا بھارت کیلئے انشاء اللہ تباہی ثابت ہو گا۔

ایک سوال کے جواب میں جبار احمد منہاس ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملین مارچ کشمیریوں مشترکہ فیصلہ ہے اور بھارت کی طرف سے کشمیریوں کو پاکستانی گروپ کہنا یہ بھارت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے اور سمشا سوارج کی طرف سے برطانیہ کے اندر ملین مارچ کو ناکام بنانے کیلئے جو کوشش کر ہی ہے وہ اس میں ناکام ہو گی اب دنیا بھر میں ملین مارچ ہو نگے سمشا سوراج اور بھارتی حکومت کو کشمیری ٹف ٹائم دیں گئے ۔

سفارتی سطح پر کشمیری خود جنگ لڑیں گئے ۔ کہوں کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کشمیر کاز پر نرم پڑ چکی ہے اور یہ نرمی آج کی نہیں بلکہ گزشتہ چند حکومتوں کی نرم پالیسی ہے کیوں کہ پاکستانی سفارت خانے دنیا بھر میں کہیں بھی کشمیر کاز کیلئے کام نہیں کر رہے ۔البتہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں کشمیر کاز کیلئے بہت زیادہ کام ہوا تھا اس کے بعد وہ اس طرح کی جرات کا مظاہرہ کسی بھی پاکستانی لیڈر نے نہیں کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی