- Home
- Health
- Health News
- پاکستان علماء کونسل انتظامیہ ، حکومت اور تمام مکاتب فکر سے رابطے میں ہے ‘ حافظ طاہر محمود اشرفی
پاکستان علماء کونسل انتظامیہ ، حکومت اور تمام مکاتب فکر سے رابطے میں ہے ‘ حافظ طاہر محمود اشرفی
امید ہے تمام مکاتب فکر ، علماء ، ذاکرین ، خطباء جلسے ، جلوسوں اور مجالس میں مشترکہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کرینگے‘ چیئرمین علماء کونسل
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 نومبر 2014)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لیے پورے ملک میں پاکستان علماء کونسل کے دد ہزار سے علماء ، مشائخ اور ذمہ داران انتظامیہ ، حکومت اور تمام مکاتب فکر سے رابطے میں ہیں، امید ہے کہ تمام مکاتب فکر ، علماء ، ذاکرین ، خطباء جلسے ، جلوسوں اور مجالس میں مشترکہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں گے۔
یہ بات انہوں نے محرم الحرام کے سلسلہ میں قائم رابطہ سیل کے ذمہ داروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے مقدسات کا احترام ہی ہمیں فرقہ واریت اور فرقہ وارانہ تشدد سے محفوظ رکھ سکتا ہے ۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ جو ذاکر ، واعظ ، خطیب یا مکرر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف فوری ایکشن لے ۔(جاری ہے)
محرم الحرام کے بعد تمام مکاتب فکر کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا جس میں پورے سال کے لیے ایک مربوط جدوجہد کا پلان تشکیل دیا جائے گا جس سے انتہاء پسندی اور عدم برداشت کے رویوں میں تبدیلی آ سکے۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کراچی ، کوئٹہ اور راوالپنڈی کے واقعات انتہائی افسوسناک تھے لیکن ہمیں امید ہے کہ تمام مکاتب فکر کے تعاون سے انشاء اللہ محرم الحرام کے ایام امن و امان سے گزر جائیں گے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حکومتی ذمہ داران اورامن و امان کے قیام کے لیے کام کرنے والے اداروں اور پاکستان علماء کونسل کے قائدین کے درمیان رابطے موجود ہیں اور امید ہے کہ ضابطہ اخلاق پر عمل کیا جائے گا اور حکومت امن و امان کے قیام کے لیے کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کرے گی۔Your Thoughts and Comments
مزید صحت سے متعلق خبریں
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات
تاریخ اشاعت : 2021-02-27
-
کووڈ ٹو کی لپیٹ میں آنے والے دٴْنیا بھر کے 92 ممالک میں پاکستان بھی شامل پاکستان میں سارس کووڈ ٹو کی تشخیص کے حوالے ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-27
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 5 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات
تاریخ اشاعت : 2021-02-27
-
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان کے دن منائے جائیں گے
تاریخ اشاعت : 2021-02-26
-
تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کی عوام کوان کااصل حق دلوانے میں تاریخی کرداراداکررہی ہے۔وزیر صحت پنجاب وزیرصحت ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-25
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 9 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال ،ڈاکٹر مظہر حیات
تاریخ اشاعت : 2021-02-25
-
مکوانہ، 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی کوروناویکسینیشن کا آغاز مارچ سے کیا جائیگا، ڈی ای او
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشد وزیر صحت ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
جنرل ہسپتال میں3 روزہ کلینکل کورس کا اختتام ، صوبہ بھر سے سینئر گائنی ڈاکٹرز کی شرکت خواتین کی صحت ،خصوصاً حمل ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
7گھنٹے سونے والے نوجوان بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، طبی ماہرین
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.