اسلام پولیٹیکل پارٹی کا محمد یوسف نقاش کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش،انسانی حقوق کی تنظیموں سے رہائی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالنے کی اپیل

جمعرات 6 نومبر 2014 14:48

سرینگر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) حریت رہنماء اور اسلامک پولیٹیکل پارٹی کے وائس چےئر مین عبدالحمید لون نے پارٹی چیئرمین محمد یوسف نقاش کی بگڑتی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائیں۔ عبدالحمید لون نے ایک بیان میں کہاکہ محمد یوسف نقاش پہلے ہی کئی طرح کی جسمانی تکالیف میں مبتلا ہیں انہیں فوری علاج معالجے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے ایمنسٹی انٹر نیشنل اور ایشیا ء واچ سمیت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا سخت نوٹس لیں او رمحمد یوسف نقاش سمیت تمام غیر قانونی طورپر نظربند رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حریت رہنما شبیر احمد شاہ ، یٰسین ملک ، نعیم احمد خان ، ظفر اکبربٹ ، محمد اشرف صحرائی، شبیر احمد ڈار اورسینکڑون حریت کارکنوں اور نوجوانوں کی گرفتاری کو بھارت کی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

عبدالحمید لون نے چھتر گام بڈگام میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فوجیوں نے بلا اشتعال فائرنگ کر کے فیصل اور معراج دین کو وحشیانہ بر بریت کا نشانہ بنایاہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت سیلا ب زدگان کی مدد کی بجائے الیکشن ڈرامہ رچا کر کشمیری عوام کے زخمو ں پر نمک پاشی کر رہا ہے ۔نام نہاد انتخابات کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط