پولیو کے خاتمہ کے لئے نئی حکمت عملی اور ایمر جنسی ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا جائے گا‘خواجہ سلمان رفیق

ہفتہ 8 نومبر 2014 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء ) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور انسداد پولیو مہم کے مطلوبہ نتائج نہ دینے والے افسران کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا جائے گا۔ خواجہ سلمان رفیق نے اس سلسلہ میں فوری طور پر تمام ای ڈی اوز ہیلتھ کااجلاس بلانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں پولیو کی صورتحال اور انسداد پولیو کے لئے مائیکروپلاننگ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز،ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ٹیکنیکل ڈاکٹر سلمان شاہد،ڈائریکٹر ہیلتھ(ای پی آئی) ڈاکٹر منیر احمد،عالمی ادارہ صحت کے پراونشل چیف ڈاکٹر عبدالاسلام،بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے نمائندے ڈاکٹر اسلم چوہدری، یونیسف کے ڈاکٹر رانا مشتاق اور مسٹر آئیون اور روٹری کلب کے سعید ہاشمی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 2013 اور 2014 میں چلائی جانے والی انسداد پولیو مہمات کا جائزہ لیا گیا اور مائیکروپلاننگ کے اندر موجود Gaps کو دور کرنے کے لئے اقدامات تجویز کئے گئے۔ خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ ڈینگی کی طرح انسداد پولیو مہم میں بھی یونین کونسل کی سطح پر عوامی نمائندوں اور علاقے کے معززین کو منصوبہ بندی اور آپریشنل لیول پر شامل کیا جائے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے سخت مانیٹرنگ کی پالیسی شروع کر دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں ہر سطح پر سخت اکاونٹیلٹی کا آغاز کیا رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیو کمپین کی مائیکروپلاننگ انتہائی احتیاط اورتمام پہلوؤں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کی جائے جس کے لئے سوشل موبلائزیشن ضروری ہے۔انہوں نے مائیکروپلاننگ کے Gaps کو دور کرنے کی ہدایت کی۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب پولیو ایمر جنسی ایکشن پلان پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ جمعتہ المبارک کو تمام ای ڈی اوز ہیلتھ کا اجلاس طلب کرکے انہیں پولیو کے خاتمہ کے لئے نئی حکمت عملی اور پالیسی کے بارے میں آگاہ کر دیا جائے ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ای ڈی اوز ہیلتھ اپنے ضلع میں پولیو کے خاتمہ بارے جوابدہ ہوں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی