عمران خان کامینٹل یا اتفاق ہسپتال سے مفت طبی معائنہ ،مفت علاج کرانے کیلئے تیار ہیں‘ چوہدری عابد شیر علی

پیر 10 نومبر 2014 15:02

عمران خان کامینٹل یا اتفاق ہسپتال سے مفت طبی معائنہ ،مفت علاج کرانے کیلئے تیار ہیں‘ چوہدری عابد شیر علی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے10 یا 15 منٹ کے اندراندر وزیراعظم نواز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے علیحدہ علیحدہ 3 ہیلی کاپٹروں پر اسلام آباد ائیر پورٹ آنے اور 3 جیٹ طیاروں میں علیحدہ علیحدہ لاہور جانے کا الزام لگاکر صدی کا سب سے بڑا جھوٹ بولا ہے ،قوم ان کی ذہنی حالت کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،ہم ان کا مینٹل ہسپتال یا اتفاق ہسپتال سے مفت طبی معائنہ اور مفت علاج کرانے کیلئے تیار ہیں۔

عمران خان کے شریف فیملی پر لگائے گئے الزام پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ کہا کہ عمران خان جس جاگیردار اور صنعتکار کو خیبر پختونخواہ حکومت کے ذریعے مالی فوائد پہنچارہے ہیں اسی کے جہاز میں بیٹھ کر جلسوں میں پہنچتے ہیں وہ لاکھ کوشش کریں کہ اس الزام کو چھپا سکیں ان کی ہر کوشش ناکام ہوگی،عمران خان خیبر پختونخواہ میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ دیں جس کی وجہ سے وہاں چار سو سے زائد کارخانے بند ہوگے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 2013 ء کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن کے قیام کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا اب عمران خان کو ثبوتوں کے ساتھ لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنا ہوگا کہ اردو بازار سے بیلٹ پیپر کیسے چھپے اور کس نے چھپوائے اور یہ کہ میاں نواز شریف نے کیسے دھاندلی کرائی؟ ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی بھی ایک حد ہوتی ہے،عمران خان بدتہذیبی،بداخلاقی اور دروغ گوئی کی تمام حدیں پار کرتے جارہے ہیں،30 نومبر کی نئی دھمکی اور نئے انتخابات کی پیشین گوئی بھی سابقہ دھمکیوں اور پیشین گوئیوں کی طرح کارگر اور سچ ثابت نہیں ہونگی،قوم نے دیکھ لیا امپائر کے انگلی اٹھانے کی بات غلط نکلی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان یورپ میں 50 سے 100 فیصد تک ٹیکس جمع ہونے کی بات کرتے ہیں لیکن اپنے ملک میں سول نافرمانی کی کال دیتے ہیں،یورپ میں اسطرح کا دوہرا معیار ہوتا تو انہیں شٹ اپ کال دی جاتی ،پارلیمنٹ ہاؤس اور ٹی وی اسٹیشن پر حملے کے جرم میں جیل یاترا ہوتی لیکن جمہوریت کا ثمر ہے کہ وہ ابھی تک بچے ہوئے ہیں،عمران نوٹس کے باوجود بار بار بجلی بل جمع نہ کروانے کے باعث اپنا بجلی کا میٹر کٹوالیتے ہیں پھر بھی جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں کہ میں موم بتی پر گزارہ کررہا ہوں حالانکہ وہ دھرنے کے فنڈز سے جنریٹر پرچلاکر گزارہ کررہے ہیں۔

چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ جلسہ میں کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ لگانے کی مخالفت کرکے رحیم یار خان کے عوام کی زندگیوں کو اندھیروں میں دھکیلنے کا پیغام دیا گیا ہے،وزیراعظم میاں نواز شریف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ہے ،توانائی منصوبے مکمل ہونے سے پاکستان میں انقلاب آئیگا،لوڈشیڈنگ ختم ہوگی،بجلی مہنگی نہیں بلکہ مزید سستی ہوگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی