جنوبی پنجاب کے اکثر علاقوں میں تعلیم اور صحت سمیت بنیادی ضروریات زندگی تک میسر نہیں،ڈاکٹر سید وسیم اختر

ہفتہ 15 نومبر 2014 14:59

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے حکمرانوں کی جانب سے جنوبی پنجاب کے عوام کو مسلسل نظر انداز کرنے کی پالیسی پر شدیدتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے تمام ترقیاتی بجٹ کا رخ صرف ایک مخصوص شہر کی طرف موڑ کر پنجاب کو خوشحال بنانے کے دعوے کررہی ہے۔

جنوبی پنجاب کے اکثر علاقے ہنوز ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے ہیں اور وہاں تعلیم وصحت کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات زندگی تک میسر نہیں۔اگر ان علاقوں میں ترقیاتی کام اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر جاری رکھی جائیں تو وہاں کے باسیوں کی زندگی بھی آسان ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ درحقیقت جنوبی پنجاب کے عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

جاگیردار،وڈیرے اور سرمایہ داروں نے عوام کویرغمال بنایاہواہے۔یہی وجہ ہے کہ آئے روزکوئی نہ کوئی ایساواقعہ رونماہوتارہتا ہے جس سے دور جاہلیت کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے وسائل کی تقسیم منصفانہ انداز میں کریں۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ مسلم لیگ(ن)وسائل کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے۔

یہ ان کا آئینی وقانونی حق ہے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے کسانوں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔فصلوں کے بہترین ریٹ اداکئے جائیں۔غیرمعیاری کھاد اور کیڑے مارادویات نے فی ایکڑپیداوار پر نمایاں اثر ڈالا ہے حکومت چند رپوں کی خاطر ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی جلد عمل میں لائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی