عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو دنیا بھر میں وائرس پھیلانے والا واحد ملک قرار دے دیا

ہفتہ 15 نومبر 2014 21:41

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو دنیا بھر میں وائرس پھیلانے والا واحد ملک قرار دے دیا

جنیوا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء ) عالمی ادارہ صحت نے پولیو سے متعلق نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے پاکستان کو دنیا بھر میں وائرس پھیلانے والا واحد ملک قرار دے دیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی ریگولیشن ہیلتھ کمیٹی نے پولیو وائرس پر قابو نہ پانے والے ممالک پر سفری پابندیوں کا اعلامیہ جاری کرلیا‘ پاکستان کو چھ ماہ میں پولیو وائرس پر قابو پانے کی ڈیڈ لائن‘ کیمرون‘ گنی‘ پاکستان اور شام پر سفری پابندیاں بدستور برقرار عالمی ادارہ صحت کی ہیلتھ کمیٹی نے دنیا بھر سے پولیو کے خاتمے کے لئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جس سے پولیو دنیا میں پھیل رہا ہے، رواں برس جولائی سے اب تک 3 بار پولیو وائرس پاکستان سے افغانستان منتقل ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی بیلتھ کمیٹی کی رپورٹ میں حکومت پاکستان سے پوچھا گیا ہے کہ کتنے پاکستانی سرٹیفیکیٹ لے کر بیرون ملک گئے اور کتنے افراد کو پولیو سرٹیفیکیٹ نہ ہونے پر بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔بین الاقوامی ہیلتھ کمیٹی نے پاکستان کو 6 ماہ میں پولیو وائرس پر قابو پانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو سرٹیفیکٹ کے بغیر کسی کو بھی بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہ دی جائے اور پولیو سرٹیفیکیٹ سے متعلق تمام معلومات فراہم کی جائیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اگر پولیو وائرس سے متعلق دی گئی ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو پاکستانی مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی۔ ۔ اس سے قبل پاکستان سمیت دیگر چار ممالک پر سفری پابندیاں عائد ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی ہیلتھ ریگولیشن کمیشن کا اجلاس چھ ماہ بعد ہوگاواضح رہے کہ رواں برس بھی پاکستان میں پولیو کے 243 کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد خیبر پختون خوا اور فاٹا کی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط