300 پاکستانی کمپنیوں کی غیر معیاری ادویات افغانستان میں فر وخت کئے جا نے کا انکشا ف

جمعرات 20 نومبر 2014 12:37

کا بل(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) افغانستان کے بازاروں میں دستیاب ادویات کے بارے میں ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ادویات یا تو سمگل شدہ ہیں یا پھر پاکستان میں غیر معیاری طریقوں سے تیار کی جاتی ہیں۔افغان حکومت اور بین الاقوامی معاونت سے بنائی جانے والی ایک آزاد کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تین سو کمپنیاں ایسی ہیں جو خاص طور پر افغانستان کے لیے ناقص اور غیر معیاری طریقوں سے ادویات تیار کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چونکہ ان کمپنیوں میں تیار کی جانے والی ادویات پاکستان کی حکومت کی طرف سے وضع کردہ معیار پر پوری نہیں اترتیں، اس لیے یہ کمپنیاں اس قسم کی ساری کی ساری ادویات افغانستان بھجوا دیتی ہیں۔جوائنٹ اینٹی کرپشن مانیٹرنگ اور ایوالو ایشن کمیٹی کی رپورٹمیں کہا گیا ہے کہ فارماسیوٹیکلز کی فروخت اور نگرانی کے بارے میں سرکاری سطح پر کوئی طریقہ کار نہ ہونے کی وجہ سے افغانستان میں ادویات کی فروخت کسی بھی قسم کی روک ٹوک کے بغیر کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کمیٹی کی سربراہ ایوا جولی کے مطابق افغانستان میں ہر سال 60 سے 70 کروڑ ڈالر کی ادویات درآمد کی جاتی ہیں۔افغانستان میں غیر معیاری ادویات کی بھرمار کی وجہ سے افغان شہریوں کے لیے طبی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ان ادویات کے استعمال سے جہاں امراض کے علاج میں دقتوں کا سامنا ہے، وہیں ان کے مضر اثرات کی بنا پر امراض مزید پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔

ملک میں معیاری ادویات کی عدم دستیابی اور طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے افغان شہریوں کو علاج کے لیے ملک سے باہر جانا پڑتا ہے۔اس وقت افغانستان میں ساڑھے چار سو غیر ملکی فارماسوٹیکل کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ڈھائی سو سے تین سو کمپنیاں صرف افغانستان کے لیے ادویات تیار کر رہی ہیں جن میں زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔ان کمپنیوں کی اکثریت کو پاکستان میں اپنی ادویات فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہے لیکن انھیں یہ ادویات افغانستان برآمد کرنے کی اجازت ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی