پشاور کیلئے خصوصی پولیو مہم (کل) سے شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014)پشاور میں پو لیو کے بڑھتے ہو ئے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبائی دارالحکومت میں ایک روزہ خصوصی پو لیو مہم (کل) اتوار سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت حکام کے مطابق پشاور میں ایک روزہ خصوصی انسداد پو لیو مہم کے دوران 7 لا کھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاؤکے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جن کے لیے چار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ۔

Your Thoughts and Comments