بند کریں
صحت صحت کی خبریں چارسدہ میں پولیو ورکز پر حملہ کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کرلی ہے ،شہرام ترکئی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 24/11/2014 - 19:20:59 وقت اشاعت: 24/11/2014 - 19:15:56 وقت اشاعت: 24/11/2014 - 18:24:03 وقت اشاعت: 24/11/2014 - 18:16:41 وقت اشاعت: 24/11/2014 - 17:48:01 وقت اشاعت: 24/11/2014 - 17:45:19 وقت اشاعت: 24/11/2014 - 17:35:01 وقت اشاعت: 24/11/2014 - 17:29:14 وقت اشاعت: 24/11/2014 - 17:16:47 وقت اشاعت: 24/11/2014 - 16:50:03 وقت اشاعت: 24/11/2014 - 16:24:36

چارسدہ میں پولیو ورکز پر حملہ کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کرلی ہے ،شہرام ترکئی

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء)صوبائی وزیر صحت شہرام تراکئی نے کہا ہے کہ چارسدہ میں پولیو ورکز پر حملہ کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کرلی ہیں حکومت پولیو کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں چارسدہ میں زخمی پولیو ورکر کی عیادت کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہو ئے صوبائی وزیرصحت شہرام تراکئی کا کہناتھا کہ پولیو ورکر ساجد قطرے پلارہا تھا کہ مہمند ایجنسی کی سرحد پر اسے نشانہ بنایا گیا زخمی ہو نے والے پولیو ورکر کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں ان کا کہناتھا کہ پولیو ورکرز کو تحفظ فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہیں شہرام تراکئی کا کہناتھا کہ دہشتگردی کے حملوں کے باوجود بھی پولیو مہم جاری رہے گئی انہوں نے پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ ورکرز جان ہتھیلی پر رکھ ہمارے بچوں کے مستقبل کا بچانے میں مصروف میں ہیں۔



24/11/2014 - 17:45:19 :وقت اشاعت