عمران خان کے پاس مزدور طبقے کے لئے کوئی پالیسی نہیں وہ صرف نوجوانوں کو بیوقوف بنا رہا ہے، سینیٹر مولا بخش چانڈیو ،

عمران خان کو تو یہ تک معلوم نہیں کہ ملک کے مزدور اور کسان کس طرح زندگی بسر کر رہے ہیں اور وہ خود جہازوں اور ہیلی کاپٹرز پر گھوم رہے ہیں

پیر 24 نومبر 2014 22:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کا ایسا سیاستدان ہے جس کے پاس مزدور طبقے کے لئے کوئی پالیسی نہیں وہ صرف نوجوانوں کو بیوقوف بنا رہا ہے، عمران خان کو تو یہ تک معلوم نہیں کہ ملک کے مزدور اور کسان کس طرح زندگی بسر کر رہے ہیں اور وہ خود جہازوں اور ہیلی کاپٹرز پر گھوم رہے ہیں۔

وہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے آفس میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں سندھ اور بلوچستان کے سوئی گیس ملازمین سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر سابق صوبائی وزیر زاہد علی بھرگڑی ، سوئی سدرن گیس کمپنی ورکرز یونین کے چیئر مین فیاض علی شاہ، ایس ایس جی سی ورکرز یونین کے صدر محمد طارق فاروقی ، جنرل سیکریٹری اشفاق احمد سومرو ، سوئی گیس کے ملازمین اور دیگر نے کنونشن میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سینیٹر مولا بخش نے کہا کہ سوئی گیس میں کام کرنے والے ملازمین سے ہونے والی نا انصافیوں کے حوالے سے آواز اٹھائی جائیگی اور حکومت کی سوئی سدرن گیس کمپنی کو پرائیویٹائیز کرنے والی پالیسی کی بھی مخالفت کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ مزدوروں کے پسینے اور انکی سخت محنت کی وجہ سے نہ صرف ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے بلکہ ان اداروں کی وجہ سے ہزاروں ورکرزکے گھر کا چولہا بھی جل رہا ہے اور ان اداروں کی پرائیویٹائزیشن سے سرمایہ داروں کا ان اداروں پر قبضہ ہو جائیگا اور وہ مزدوروں کا خون چوستے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ نواز دور حکومت میں ان اداروں سے برخواست کیے گئے ملازمین کو نہ صرف ملازمتیں دلوائی گئیں بلکہ ایسے ملازم جو کہ سالوں سے کانٹریکٹ پر کام کر رہے تھے انہیں مستقل بھی کرایا گیا، سوئی سدرن گیس کمپنی ورکرز یونین کے چیئر مین فیاض علی شاہ نے کہا کہ ورکرز ساتھ دیں تاکہ انکے حقوق کی حاصلات کیلئے جدوجہد کر کے انہیں اپنے جائز حقوق دلائے جائیں، انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے وہ ملازمین جوکہ سالوں سے ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں انہیں مستقل کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیکل اور دیگر سہولتوں کے علاوہ ادارے کیلئے زندگی کی بہتر خدمات دینے والے ، ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو ملازمتیں بھی دلائی جائینگی، انہوں نے کہا کہ 26نومبر کو ہونے والے یونین کے انتخابات میں ورکرز کھجور کے نشان کو اپنا قیمتی ووٹ دیں تاکہ اس مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔

26نومبر کو ہونے والے سوئی سدرن گیس ورکرز یونین کے انتخابات میں سندھ بلوچستان کے 4ہزار 730مزدور یونین کے انتخابات کیلئے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرینگے جبکہ 4پینلز ایس ایس جی سی ورکرز یونین ، پیپلز لیبر یونین ، جفاکش یونین اور مزدور لیگ یونین کے درمیان مقابلہ ہوگا انتخابات کے لئے سندھ اور بلوچستان میں 23پولنگ اسٹیشنز بھی قائم کئے جائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط