عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بلوچستان میں اپنی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ باعث تشویش ہے جان محمد بلیدی

جمعرات 27 نومبر 2014 23:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بلوچستان میں اپنی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ باعث تشویش ہے ایسے فیصلوں سے معاشرے کو اپائج بنانے والوں کے عزائم کو تقویت حاصل ہوگی حکومت بلوچستان صوبہ کے عوام کو صحت کی سہولتیں باہم پہنچانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروکار لائے گی ان خیالات کا اظہار گزشتہ دنوں پولیو ورکرز پر حملہ اور انسانی جانوں کے ضیاع افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اس واقعہ سے پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کو پولیو فری بننانے کی مہم کو جس جذبے سے ہم نے شروع کیا تھا اس پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے انتہائی موثر انداز میں اپنی پالیسیوں پر گامزن ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے بچوں کو معذوری سے بچانے والوں پر ہی حملہ کیا گیا واقع کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے فوری طورپر اجلاس طلب کئے اور معاملات کا ہر پہلوؤں سے لیا موجودہ صوبائی حکومت پولیو کے خاتمہ میں اتنی سنجیدہ ہے جتنی کے عالمی دنیا اس مرض کے خلاف جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بلوچستان میں اپنی سرگرمیاں معطل کرنے سے متعلق جو بیان سامنے آیا ہے وہ باعث تشویش ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے فیصلوں سے ان عناصر کو تقویت حاصل ہوگئی جو پولیو مہم میں رکاوٹیں حائل کرکے معاشرے کو اپاہج بنانا چاہتے ہیں اور ان لوگوں کا م ورال کم ہوگا جوپولیو کے خلاف جنگ میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ڈبلیو ایچ او ہمارے ساتھ تعاون میں ہے تاہم اس مہم میں ڈبلیو ایچ او کی اتنی حصے داری نہیں جتنی کے ہماری ہے موجودہ حکومت میں شامل تمام جماعتیں پولیو کے خاتمے کیلئے ایک پیج پرہیں اور ہم اپنی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیو کے خلاف جنگ میں اگر بین الاقوامی ادارے ہمارے ساتھ نہیں بھی دیں گے تو ہم بلوچستان میں پولیو کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ترجمان نے عالمی ادارہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اس موذی مرض کے خلاف ججنگ میں بھرپور کردار ادا کرے تاکہ اس موذی مرض پر قابو پاکر دہشت گرد عناصر کے عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط