طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں ،سیاسی تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے لائی جا سکتی ہے ، کسی کو اپنا ایجنڈاطاقت کے ذریعے مسلط کرنے کی اجازت نہیں دینگے ،جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو لاحق خطرات ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کاپیپلز پارٹی کے 47ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیغام

ہفتہ 29 نومبر 2014 17:06

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور سیاسی تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعہ ہی لائی جا سکتی ہے ، کسی کو بھی اپنے ایجنڈے یا سیاسی فلسفہ مذہب کی آڑ میں طاقت کے ذریعے مسلط کرنے کی اجازت نہیں دینگے ،پارٹی جمہوریت ہی کے نام پر جمہوریت کو لاحق خطرات سے آگاہ ہے اور ان خطرات کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے ، پارٹی کا مشن امید، آزادی، غربت کا خاتمہ، نام نہاد اخلاقیات اور فلسفہ کی نفی اور انسانی وقار کی عزت و تکریم ہے۔

پارٹی کا قیام ڈکٹیٹرشپ کے خلاف جدوجہد کے وقت عمل میں آیا اور پارٹی ہر قسم کی سول یا فوجی ڈکٹیٹرشپ کے خلاف ہے۔ براہِ راست ڈکٹیٹرشپ کا خطرہ اس وقت محسوس ہوتا ہے کہ ٹل گیا ہے لیکن پارٹی دیگر تمام اقسام کی ڈکٹیٹرشپ کے بھی خلاف ہے جو وقتاً بوقتاً اپنا سر اٹھاتی رہتی ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے 47ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم پیپلز پارٹی کایوم تاسیس اپنا احتساب کرنے اور اپنے سیاسی حالات کا تجزیہ کرنے کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے نظریات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنے کے لئے منا رہے ہیں۔

آج کے دن ہم اس امر کا بھی اعادہ کرتے ہیں کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور سیاسی تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعہ ہی لائی جا سکتی ہے۔ پارٹی کسی کو بھی اپنا ایجنڈہ یا سیاسی فلسفہ مذہب کی آڑ میں طاقت کے ذریعہ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ پارٹی جمہوریت ہی کے نام پر جمہوریت کو لاحق خطرات سے آگاہ ہے اور ان خطرات کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ہمارے تاسیسی اصول کہ جمہوریت ہماری سیاست اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، عوام کے ذہنوں پر نقش ہیں اور انہیں مٹا یانہیں جاسکتا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پارٹی کا مشن امید، آزادی، غربت کا خاتمہ، نام نہاد اخلاقیات اور فلسفہ کی نفی اور انسانی وقار کی عزت و تکریم ہے۔ پارٹی کا قیام ڈکٹیٹرشپ کے خلاف جدوجہد کے وقت عمل میں آیا اور پارٹی ہر قسم کی سول یا فوجی ڈکٹیٹرشپ کے خلاف ہے۔ براہِ راست ڈکٹیٹرشپ کا خطرہ اس وقت محسوس ہوتا ہے کہ ٹل گیا ہے لیکن پارٹی دیگر تمام اقسام کی ڈکٹیٹرشپ کے بھی خلاف ہے جو وقتاً بوقتاً اپنا سر اٹھاتی رہتی ہے۔

پارٹی ان خطرات سے آگاہ ہے اور ان کے خلاف جنگ کے لئے تیار ہے۔ اس موقع پر پارٹی اپنے تمام کارکنوں کی بے تحاشہ قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ یہ تاریخ کا ریکارڈ ہے کہ اس وقت جب پیپلز پارٹی کے کارکن جمہوری اصولوں کے لئے قربانیاں پیش کر رہے تھے اس وقت ایسے افراد بھی موجود تھے جو ڈکٹیٹر کا ساتھ دے رہے تھے، اس سے وفاداری کا حلف اٹھا رہے تھے۔

اس بات سے ہمارے کارکنوں کی قربانیاں مزید تابندہ ہو جاتی ہیں۔ پارٹی اپنے تمام کارکنوں کو ان کی جدوجہد، حوصلہ، عزم اور قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ ان کارکنوں کی قربانیوں کے بغیر پارٹی آج اس اعلیٰ مقام پر نہیں ہوتی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا کہ بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی کے دو کنونشن منعقد ہوں گے جن میں تمام ملک سے پارٹی عہدیداراور کارکن شریک ہوں گے۔

30نومبرکو شمالی پنجاب اورجنوبی پنجاب کے عہدیدار اور کارکن شریک ہوں گے جبکہ دیگر صوبوں، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیدار اور کارکن 2دسمبر کو کنونشن میں شرکت کریں گے۔ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دونوں کنونشنوں میں شرکت کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی