طاہر القادری آج صبح9:35 پر علاج کیلئے امریکہ روانہ ہونگے،

5ڈاکٹرز کے پینل نے تفصیلی معائنہ کے بعد فوری علاج کیلئے کہا،ڈاکٹر ہمراہ ہونگے، سربراہ عوامی تحریک ایمریٹس ائیر لائن کی فلائٹ نمبر EK-625 پر براستہ دوبئی ہیوسٹن پہنچیں گے ، طاہر القادری صبح 5بجے اپنی رہائش گاہ سے لاہور ائر پورٹ کیلئے روانہ ہونگے

منگل 2 دسمبر 2014 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج(3دسمبر) 9بج کر 35 منٹ پرعلاج کیلئے امریکہ روانہ ہونگے، امریکی معالج ڈاکٹر ایم ایم منصور ان کے ہمراہ جائیں گے۔سربراہ عوامی تحریک ایمریٹس ائیر لائن کی فلائیٹ نمبر EK 625پر براستہ دوبئی ہیوسٹن جائیں گے۔پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کے مطابق سربراہ عوامی تحریک علی الصبح 5بجے اپنی رہائش گاہ سے لاہور ائر پورٹ کیلئے روانہ ہونگے۔

6بجے سے پہلے لاہور ائر پورٹ پہنچیں گے۔فلائٹ9بج کر 35 پر روانہ ہو گی۔5رکنی ڈاکٹرز کے پینل نے گزشتہ روز 10بجے دوپہر 2بجے تک ان کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ڈاکٹرز نے رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاج شروع کرنے میں مزید تاخیر سے پیچیدگیاں پیدا ہونگی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کی حتمی رائے آنے کے بعد سربراہ عوامی تحریک کی امریکہ روانگی کے ہنگامی طور پر انتظامات کئے گئے ۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل کے مطابق حال ہی میں امریکہ کے تنظیمی دورہ کے دوران انہیں دل کی تکلیف محسوس ہوئی۔ہیوسٹن میں معائنہ کے دوران ڈاکٹرز نے انجیو گرافی اور ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا مگر ڈاکٹر طاہر القادری کا موقف تھا کہ میں پاکستان میں اپنے ورکرز اور عوام کو کمٹمنٹ دیکر آیا ہوں لہذا میں ہر حال میں وعدہ کے مطابق واپس جاؤنگا اور پروگرام کے مطابق جلسے اور دھرنے منعقد ہونگے ،تاہم دورہ بھکر کے دوران انہیں دل کی شدید تکلیف ہوئی،ابتدائی طبی امداد کے باوجود ان کی طبیعت نہیں سنبھلی اور مسلسل کوشش کے باوجود انکا بلڈ پریشر نارمل نہ ہو سکا،پھر انکے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر،ڈاکٹر ایم ایم منصور کو ہنگامی طور پر امریکہ سے لاہور بلوایا گیا ،انہوں نے تفصیلی معائنہ کے بعد فوری علاج شروع کرنے کاکہا کیونکہ انکی رپورٹس نارمل نہیں پائی گئیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر حسن محی الدین اور ڈاکٹر حسین محی الدین نے کارکنان،قوم اور احباب سے ڈاکٹر طاہر القادری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کی اور کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری علاج کے بعد اپنے کارکنان کے درمیان موجود ہونگے اور انقلاب کے قافلے کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے۔پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری Ejection Fraction کے مرض میں مبتلا ہیں،وہ علاج مکمل ہونے کے فوری بعد پاکستان آئیں گے،ترجمان نے ایک بار پھر حکومت کی طرف سے ائیر ایمبولینس کی پیشکش کی خبروں کی سختی سے تردید کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی