پاکستان میں ہرسال 40 ہزار سے زائد خواتین بریسٹ کینسر اور علاج معالجہ دستیاب نہ ہونے کے باعث موت کے منہ چلی جاتی ہیں

منگل 15 نومبر 2022 15:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2022ء) خواتین میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے پاکستان ایشیا کاسب سے بڑا ملک بن گیا ہے جہاں ہر سال 40 ہزار سے زائد خواتین مذکورہ مرض اور علاج معالجہ کی مناسب سہولیات دستیاب نہ ہونے کے باعث موت کے منہ چلی جاتی ہیں لہٰذامرض کی بروقت تشخیص اور علاج کے ذریعے ہر سال ہزاروں قیمتی انسانی جانوں کو بچایاجاسکتاہے۔

بریسٹ کینسر کے حوالے سے معروف بریسٹ کینسر سپیشلسٹ و اسسٹنٹ پروفیسرفیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی و الائیڈ ہسپتال پروفیسرڈاکٹر حمیرا ارشد، ڈاکٹر ناہید عباس، ڈاکٹر بینش اسد، ڈاکٹر سمیرا، پروفیسرحراافتخارنے یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں بتایاکہ خواتین عام طور پر چھاتی میں ہونے والی تکلیف کو معمولی تصورکرتے ہوئے اس کی جانب توجہ نہیں دیتیں جس کے باعث یہ مرض بتدریج زور پکڑتا جاتاہے اسلئے خواتین کو چاہیے کہ وہ بلاجھجک باقاعدگی سے ڈاکٹری معائنہ اور سکریننگ ٹیسٹ کروائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایشیا میں پاکستان خواتین کے علاج معالجہ کی انتہائی محدود سہولیات اور دیکھ بھال کے فقدان کاشکارہے جس کی وجہ سے خواتین میں شرح اموات میں اضافہ ہو جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ بریسٹ کینسر کی بروقت روک تھام اور فوری تشخیص کیلئے خواتین کو باقاعدہ ہارمون، ریسپٹو ٹیسٹ، بلڈ مارکر ٹیسٹ، خون میں ایچ ای آر، ٹو نیو ٹیسٹ وغیرہ کروانے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرسرطان کی بروقت تشخیص کرلی جائے تو اس کا تدارک یقینی بنایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ذرا سی احتیاط خواتین کو بڑی تکلیف سے بچا سکتی ہے۔انہوں نے خواتین کی تعلیم سمیت ان میں مختلف بیماریوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط